وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت اینٹی کرپشن پنجا ب کا زبردست ایکشن
اینٹی کرپشن پنجاب کی جون میں 4 ارب 41کروڑ 95لاکھ 60ہزار روپے کی تاریخی ریکوری. اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 10 کروڑ 39لاکھ 80ہزار روپے کی کیش ریکوری بھی کی. اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 4856 کنال 16مرلے سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کرائی. واگزار کرائی زمین کی مالیت 3ارب 36کروڑ 3لاکھ 60ہزار روپے ہے.
اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 95کروڑ 40لاکھ 80ہزارروپے کی ان ڈائریکٹ ریکوری بھی کی. ایک ماہ میں رپورٹ کرپشن ایپ پر 523 شکایات موصول . 315 شکایات کا فوری ازالہ اور دیگر پر ضروری کاروائی جاری. اینٹی کرپشن پنجاب کو ایک ماہ میں 1571 شکایات موصول.اینٹی کرپشن نے سابقہ شکایات سمیت 1574 شکایات کاایک ماہ میں ازالہ کیا . اینٹی کرپشن نے جون میں 324انکوائریاں کیں اور 271جاری انکوائریوں پر فیصلہ دیا. اینٹی کرپشن میں مکمل چھان بین کے بعد 97 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور 99جاری کیسز کا فیصلہ ہوا.
اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 59 چالان پیش کیے اور مجموعی طور پر 132فراد کو گرفتار کیا.اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں ایک عدالتی مفرور اور 8اشتہاریوں کو گرفتارکیا.
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 5, 2020
پنجاب میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے – کرپٹ مافیاکی ہر سطح پر سرکوبی کریں گے –
ماضی میں ہونے والی بے حساب کرپشن نے ملک کا بیڑا غرق کیا – وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کرپٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی- عثمان بزدار
کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں -عوام رپورٹ کرپشن ایپ پر کرپشن اور کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں۔افسران کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں – ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس.