وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر اعلیٰ ہاوس میں 54 لاکھ تقسیم کر دئیے

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے آج وزیر اعلیٰ ہاوس میں شہریوں نے ملاقات کی ہے، وزیر اعلیٰ نے مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں میں 54 لاکھ روپے تقسیم کر دئیے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے مختلف علاقوں سے آئے شہریوں نے ملاقات کی، وزیرا علیٰ پنجاب سے کوٹلہ جام میں اغواءاورقتل کیے گئے بچے محمد حبیب کےوالد شکیل،شدید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے متاثرہ افراد، بھکرٹریفک حادثے میں جاں بحق طالبات اور رکشہ ڈرائیور کے لواحقین نے ملاقات کی. وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاں بحق طالبات اور رکشہ ڈرائیور کے لواحقین کو 5، 5 لاکھ روپے امداد کے چیک د ئیے. وزیراعلیٰ نے زخمی طالبات کے خاندانوں کو ایک ایک لاکھ روپے مالیت کے چیک دیے ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بارش کے باعث گھر گرنے سے متاثرہ فیملی کو4لاکھ روپےکا امدادی چیک دیا،آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق خاتون کی فیملی کو8 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا ،مقتول بچے محمد حبیب کے والدکو5 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا گیا،وزیراعلیٰ نے مجموعی طور پر 54لاکھ روپے کےمالی امداد کے چیک تقسیم کیے