عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس پہنچ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ڈپٹی سپیکر ہاؤس آمد ہوئی ہے عثمان بزدار نے ڈپٹی سپیکر پنجاب دوست محمد مزاری کی خیریت دریافت کی اور گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا، ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں سائیں عثمان بزدار صاحب کا مشکور ہوں کہ آپ میری خیریت پوچھنے میرے گھر تشریف لائے۔بزدار صاحب نے آج کھل کر دل کی باتیں کی، ان سے بہت زیادتی کی گئی وہ پارٹی سے وفادار تھے لیکن پارٹی نے ان کو پرویز الہی صاحب کے لیے قربان کر دیابزدار صاحب سے ہونے والی گفتگو پھر کبھی شیئر کروں گا https://twitter.com/DostMMzari/status/1515603489937838081 قبل ازیں ایک اور ٹویٹ میں دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ 70 سالہ سیاست میں ان چوہدریوں نے خود کو پاکستان سے برتر اور آئین سے ماورا رکھا۔کوئی آئین کوئی قانون ان کے لیے کچھ نہیں۔کل پرویز الہی جب 2/4 بندے قتل کرنے کا حکم دے رہا تھا تب یہ مونس الہی کہاں تھا۔پائیوڈین سے ہڈیاں نہیں جڑتی پاپا کو دودھ میں ایلفی ڈال کر دو https://twitter.com/Dost_M_Mazari/status/1515563390391013376 ایک اور … عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس پہنچ گئے پڑھنا جاری رکھیں