عثمان بزدار کا پنجاب اسمبلی میں چوہدری پرویز الہٰی پر تشدد کے واقعے سے لا علمی کا اظہار

0
36

رہنما تحریک انصاف عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی پر تشدد کے واقعے سے لا علمی کا اظہار کر دیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار پرویز الہیٰ کی عیادت کے لیے ان کے چیمبر پہنچے تو پرویز الہیٰ نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعےکی تفصیلات بتا ئیں کہ وہ ایوان میں اس طرف یہ کہنےگئے تھےکہ ایسا نہ کریں، اس دوران رانا مشہود کچھ لوگوں کو لے کر آگئے، سعد رفیق کا بھائی سلمان رفیق بھی آپہنچا اور مجھے پیچھے سے پکڑ کر نیچےگرایا، جب نیچے گرا تو پھر میں بے ہوش ہوگیا اور پھر نہیں معلوم کیا ہوا۔

اس پر عثمان بزدار نے اظہار حیرت کرتے ہوئےکہا کہ ہمیں تو پتا ہی نہیں چلا، جس پر تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت اور ان کے ساتھ کھڑے شخص نے لقمہ دیا کہ ہمیں پتا چل گیا تھا، ہم پہنچ گئے تھے۔

عثمان بزدار کے پوچھنے پر پرویز الہیٰ نےکہا کہ ان کا بازو فریکچر ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے دوران چودھری پرویز الہٰی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے ان کا بازو ٹوٹ گیا ہے پولیس اہلکاروں نے انہیں ایوان سے بھی باہر نکال دیاتھا چودھری پرویز الٰہی کو ایوان سے باہر نکال کر ریسکیو کیا گیا تھا-

انہوں نے کہا تھا کہ میری طبیعت بہت خراب ہے، میں نے ان کے ساتھ اچھائی کی، آج یہ صلہ ملا حمزہ شہباز ایوان میں بیٹھ کر پکڑو پکڑو کہہ رہے تھے، یہ سب شہبازشریف کے فون پر کارروائی ہوئی ہے، ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویز الہیٰ نے تشدد کے بعد زخمی حالت میں ہاتھ اٹھا کر بددعائیں بھی دیں کہ یا اللہ میرے ساتھ انصاف ہو، اور ان کے ساتھ وہ ہو جو ساری دنیا کے لیے مثال بنے یااللہ میں کمزور ہوں، میں قیامت تک انہیں نہیں بخشوں گا، تو میرا بدلہ لے۔

واقعہ سے متعلق پنجاب اسمبلی کے رکن عامر نواز چانڈیہ نے بتایا تھا کہ ان لیگ کے دس پندرہ لوگ چودھری پرویز الہی کی طرف آئے، ایک شخص کے ہاتھ میں اسٹک تھی، اس نے اسٹک ماری میں نے پکڑنے کی کوشش کی اسٹک ایک دو بار چودھری پرویز الہی کی واسکٹ اور بازو سے ٹچ ہوئی، مجھے ان لوگوں کی شکلیں یاد ہیں نام یاد نہیں۔

Leave a reply