عثمان بزدار اور علیم خان کو شوگر مافیا اور آٹا مافیا نے یرغمال بنا رکھا ہے، عظمیٰ بخاری

0
34

لاہور، مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر اظہار تشویش کیا ہے،

اپنے بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیس کلو آٹا کا تھیلہ 1000سے زائد اور چینی 100روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، بزدار صاحب کیا جہانگیرترین چینی اپنے ساتھ لندن لے گئے ہیں جو چینی نایاب ہو گئی ہے؟ پنجاب جیسا زرعی صوبہ آٹے اور چینی کو ترس رہا ہے، افسوس ہے کہ علیم خان جیسا تجربہ کار وزیر بھی آٹے اور چینی کی قیمتیں کنٹرول نہیں کرسکا، یہ علیم خان کا قصور نہیں تحریک انصاف میں جو بھی شامل ہوا اس کے ہاتھ پاﺅں باند دیے جاتے ہیں،

عظمیٰ‌بخاری نے کہا کہ شہبازشریف کے دور میں شوگر مافیا اور آٹا مافیا کو مرضی کے ریٹس مقرر کرنے کی جرات نہیں ہوتی تھی، آج شوگر مافیا اور آٹا مافیا اپنے مرضی کے ریٹس ازخود مقرر کررہے ہیں، شوگر مافیا اور آٹا مافیا اتنا پاورفل ہے جو صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کے احکامات کو بھی خاطر میں نہیں رکھتا، پنجاب جیسے بڑے صوبے کو کمزور ترین چیف ایگزیکٹیو کا ملنا پنجاب کے عوام کی بدقسمتی ہے، انہوں نے کہاکہ عثمان بزدار اور علیم خان کو شوگر مافیا اور آٹا مافیا نے یرغمال بنالیا ہے، اتنے بے بس اور مافیاز کے سرغنہ پنجاب کے لیے عذاب ہے،

Leave a reply