fbpx

عثمان بزدار لاہور کے مسائل حل کرنے کے لئے ان ایکشن

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور کے مسائل حل کرنے کے لئے ان ایکشن ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر لاہورڈویژن کیپٹن (ر) محمد یونس کو خصوصی ہدایات جاری کردیں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور پاکستان کا دل ہے ۔ لاہور کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دیا اور کہا کہ حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کی اجازت نہ دی جائے۔عید کی تعطیلات کے دوران خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے۔

سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا

سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب

ابو نہیں بیٹا بچاؤ مہم آج چلی، شکست پر پاکستانی ٹرمپ کا ردعمل قوم نے دیکھ لیا،مریم نواز

ہم دیکھیں گے آپ کا وزیراعلیٰ اور اسپیکر کب تک کرسی پر بیٹھیں گے،بلاول

نواز شریف کے کہنے پرمیں نے یہ کام کیا،سر پر لوٹا کیوں رکھا؟ جلیل شرقپوری میدان میں آ گئے

مجھے کیوں نکالا؟ ن لیگ سے نکالے گئے رکن اسمبلی نے نعرہ لگا دیا

بزدار تو بڑا کھلاڑی نکلا، ن لیگی اراکین اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات،پنجاب کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

وہی ہوا جو ہونا تھا، ن لیگی ق لیگ میں جانے لگے، ن لیگ کی بڑی وکٹ گر گئی

بزدار کو وزیراعلیٰ کیو‌ں بنایا؟ وزیراعظم نے آج انکشاف کر ہی دیا

کپتان کا کھلاڑی بزدار، ن لیگ پر بھاری،ن لیگی وکٹ گرا لی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار  نے شہر میں صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ انتظامیہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ مل کر صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنائے۔صفائی کے نظام کومستقل بنیادوں پر درست کیا جائے گا۔شہرکی خوبصورتی کے لئے جامع پلان مرتب کیا جائے۔انتظامیہ پی ایچ اے کے ساتھ ملکر لاہور کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دے۔لاہور شہر کی ترقی کیلئے اربوں روپے کا ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے۔بہت جلد میگا پراجیکٹس پر کام کا آغازکیا جائے گا۔لاہور میں انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس بنانے کے منصوبے پر کام تیز کیا جائے۔شہر میں پارکنگ کے مسائل حل کرنے کیلئے نئے پارکنگ پلازہ بنائے جائیں گے۔کمشنر لاہورڈویژن پارکنگ پلازہ بنانے کیلئے لیڈ لیں۔پناہ گاہوں میں آنے والے افراد کی سہولت کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔شہرمیں نئی پناہ گاہوں کے قیام کے لئے اراضی کی نشاندہی کی جائے۔لاہور میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔لاہورشہرمیں بسنے والوں کے مسائل کے حل کیلئے جو کچھ انسانی بس میں ہوا کرگزریں گے۔پارکنگ ایشوزکے حل،ٹریفک مینجمنٹ کی بہتری اورجرائم کے خاتمے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات چاہتا ہوں۔تجاوزات کے رحجان کے خاتمے کے لئے موثر منصوبہ بندی کر کے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.