صوبے میں کورونا کے بڑھتےکیسز، عثمان بزدار نے بڑا حکم دے دیا

0
47
صوبے-میں-کورونا-کے-بڑھتےکیسز،-عثمان-بزدار-نے-بڑا-حکم-دے-دیا #Baaghi

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے صوبے میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کورونا ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کا حکم جاری کردیا ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیرا علیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر کی روک تھام کے لیے شہریو ں کا تعاون ضروری ہے اور اپیل ہے کہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں-

انہوں نے کہا کہ بے ا حتیاطی کے باعث کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہاہے اور ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔شہریو ں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام پہلے بھی اٹھایا،آئندہ بھی اٹھائیں گے۔

عثمان بزدار نے ہدایات دی ہیں کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں،مارکیٹوں او ردیگر مقامات کی تسلسل کے ساتھ چیکنگ کریں اورحکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس نے مزید 40 افراد کی جان لے لی کورونا کے 56 ہزار 414 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید 4 ہزار 858 کیسز سامنے آئے مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 61 فیصد رہی کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 695 جبکہ کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 462 ہوگئی-

کورونا کی ڈیلٹا سے بھی مہلک اور خطرناک نئی قسم سامنے آگئی

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 85 ہزار 414، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 848، پنجاب میں تین لاکھ 57 ہزار 735، اسلام آباد میں 88 ہزار 93، بلوچستان میں 30 ہزار 502، آزاد کشمیر میں 24 ہزار 891 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 212 ہو گئی ہے-

پاکستان میں 3 کروڑ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے اسد عمر

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 67 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 21، خیبرپختونخوا 4 ہزار 468، اسلام آباد 803، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 628 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

ملک میں کورونا سے مزید 40 افردا جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے زائد

Leave a reply