عثمان بزدار سے ن لیگی اراکین اسمبلی ملنے لگے

0
98

عثمان بزدار سے ن لیگی اراکین اسمبلی ملنے لگے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اظہر عباس چانڈیا اور مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والو ں میں اشرف خان رند، سردار منصور احمد خان، میاں علمدار عباس قریشی، نیاز حسین خان اور عون حمید شامل تھے اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پرمکمل اعتماد کااظہار کر دیا، اراکین اسمبلی نے کہا کہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں او رکھڑے رہیں گے-آپ نے ہمیشہ ہمارے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
ترقی کا سفر روکنے کیلئے اپوزیشن سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ افراتفری کی سیاست کرنا قومی مفادات کے منافی ہے۔اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتیات کے گرد گھومتی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور ہر ہتھکنڈے کا مقابلہ کریں گے۔عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے۔وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقاتو ں کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے غزین عباسی،سمیع اللہ چودھری،طاہر بشیر چیمہ او رندیم قریشی نے ملاقات کی ،ملاقات میں سیاسی صورتحال اور جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے منصوبے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لئے 35فیصدترقیاتی فنڈز مختص کرنے کا اعزاز ہماری حکومت کو حاصل ہواہے-جنوبی پنجاب کے لئے ملازمتوں میں 32فیصد کوٹہ مختص کرنا تاریخ ساز ا قدام ہے-جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مالی وانتظامی خود مختاری دی ہے-یہ وہ اقدامات ہیں جس کے ذریعے جنوبی پنجاب کو 70برس بعد اس کا حق واپس کیا ہے-اپوزیشن اب سیاسی انتشار پھیلا کرعوام کی خوشحالی کے اقدامات کو ڈی ٹریک کرنا چاہتی ہے-عوام کی حمایت سے اپوزیشن کی ہر سازش کو پہلے بھی ناکام بنایا او آئندہ بھی بنائیں گے-تحریک عدم اعتماد کی یقینی ناکامی دیکھ کر اپوزیشن رہنماؤں کے چہروں پر مایوسی عیاں ہے-

دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ کے رکن سعید اکبر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جو کررہے ہیں انہیں جلد اس کا ادراک ہوگا ،سعید اکبر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ایسے مشورہ دینے والے آپس میں مخالف ہیں،ہم سیاسی لوگ ہیں، بچپن سے چیزیں دیکھتے آ رہے ہیں،اجمل چیمہ کاپیٹرول پمپ بند کرنے والا کوئی ایڈوائزرہی ہوگا،حکومتی دباوَ سے کسی کودبایا نہیں جا سکتا، سیاسی گفتگو سے اپنا مؤقف منوائیں گے، صمصام بخاری ترین گروپ کاحصہ نہیں تھے،جوترین گروپ کےلوگ ہیں وہ متحد ہیں،جو ترین گروپ کا حصہ ہیں ان کا جینا مرنا اکٹھا ہے، سیاست میں نو ریٹرن کا لفظ نہیں ہوتا،کبھی بھی کوئی بھی سیاسی گروپ یا جماعت مذاکرات سے انکار نہیں کرتا ،

سعید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ ترین گروپ میں وزیراعلیٰ کیلئے کسی نام پر بات چیت نہیں ہوئی ،ہمارا موقف غلط ثابت کیا جائے یا مان لیا جائے،ہمارے گروپ کے کسی ممبرکا نام وزیراعلیٰ کیلئے سامنے نہیں آیا ،ہم اپنے موقف پرقائم ہیں،ہمیں کوئی پچھتاوا نہیں، پرویزالہیٰ اسپیکرہیں وہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں،حالات کے مطابق ہی فیصلے کیے جاتے ہیں، اگر 26 لوگوں کے کاروبار بند ہوتے ہیں تو پھر اسمبلی بھی بند ہو گی، وزیراعظم کو ایسے مشورہ دینے والے آپس میں مخالف ہیں،

ترین گروپ نے اعلان کر رکھا ہے کہ انہیں بزدار قبول نہیں، علیم خان نے بھی ترین گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ہے،پنجاب میں ہلچل مچی ہوئی ہے، چودھری بھی حکومتی صفوں کو چھوڑ کر اپوزیشن رہنماؤں سے مل رہے ہیں، حکومتی اتحادی بھی اپوزیشن کے ساتھ مسلسل ملاقاتیں کر رہے ہیں

عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا تو علیم خان نے کیا دیا جواب؟

آجکی میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر کیوں رکھی؟ علیم خان کا بڑا اعلان

بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک

تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان

علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ

اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے

جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول

اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات

بزدار کیخلاف عدم اعتماد،پرویز الہیٰ سے ملنے اہم شخصیات پہنچ گئیں

بزدار بھی کرسی بچانے کیلئے متحرک، بڑا فیصلہ کر لیا

ایمپائراسی طرح نیوٹرل رہا تو بڑے بےآبرو ہوکر جانا ہوگا،اہم شخصیت کا دعویٰ

صبربھائی، ابھی کچھ دن ہیں،مریم نوازنےعمران خان کو ٹویٹر پرٹیگ کر کےایسا کیوں کہا؟

ایم کیو ایم وفد کی آصف زرداری سے ملاقات طے

عدم اعتماد جمع ہونیکے بعد اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،اہم ملاقاتیں جاری

23 سے 30 مارچ اہم ہفتہ ،پنجاب کی سیاست پر بات نہیں کر سکتا، شیخ رشید

وفاق سے قبل پنجاب میں تبدیلی ؟ بزداربھی کرسی بچانے میں مصروف

حکومتی اتحادی جماعت کا وفد آصف زرداری سے ملنے پہنچ گیا

اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کی قرارداد منظور

آنکھیں کھول کے دیکھو!تمھاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں،مریم نواز

Leave a reply