fbpx

عثمان بزدار سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات ، مولانا نے وزیراعلیٰ کی کون سی بات کو سراہا

عثمان بزدار سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات ، مولانا نے وزیراعلیٰ کی کون سی بات کو سراہا

باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات ہوئی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور،بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اوردکھی انسانیت کی خدمت کے لئے اقدامات بات چیت ہوئی

مولانا طارق جمیل نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی قیادت میں پنجاب حکومت کے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کیے گئے اقدامات کو سراہا.

مولانا طارق جمیل نے خصوصی دعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔دکھی انسانیت کی خدمت میں ہی سکون اوراطمینان ہے۔پنجاب حکومت عام آدمی کی فلاح وبہبودپرپوری طرح فوکس ہے۔عثمان بزدار
آج تک کسی مخالف کے ساتھ بھی انتقامی کارروائی نہیں کی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ میرا اورمیری حکومت کا مشن دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔صوبے میں ریسکیو 1122کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھایا ہے۔پنجاب میں ایئر ایمبولینس چلانے کی تجویززیر غور ہے۔میری خواہش ہے کہ اس تجویز کو جلد از جلد عملی شکل دی جائے۔

ایئر ایمبولینس کے شروع ہونے سے سیلاب،آتشز دگی اوردیگر قدرتی آفات میں لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مدد ملے گی۔کورونا وباء کے دوران علمائے کرام کا تعاون لائق تحسین ہےحکومت علمائے کرام کی قومی اوردینی خدمات کی معترف ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ علماء کرام نے ہر موڑ پر اور ہر مشکل کی گھڑی میں حکومت کی رہنمائی کی ہے۔انتہاپسندی کے خلاف فکری اور نظریاتی جنگ میں بھی علمائے کرام کا کردارقابل تحسین ہے۔