ایل ڈی اے کو سہارا دینے کے لیے عثان بزدار بھی میدان میں اتر پڑے ، لیگل ٹیم تشکیل دے دی
لاہور : ایل ڈی اے کوسہارا دینے کے لیے عثمان بزدار کے اہم فیصلے ، اطلاعات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ایل ڈی اے کے لیگل کیسز کے حوالے سے بڑا فیصلہ، عثمان بزدار نے ایل ڈی اے کی تجویز کردہ لیگل ٹیم کی منظوری دے دی۔
“دال میں کچھ کالا ضرور ہے! بہانہ خودمختار گورننگ باڈی مگر نشانہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف،کیا ہونے جارہا ہے خبرآگئی” لاک ہے
|
---|
ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ کی طرف سے تشکیل دی جانے والی لیگل ٹیم میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپریم کورٹ کیسز کیلئے سینئر وکیل وسیم بھدر اور خرم رضا کے ناموں کی منظوری دے دی گئی، ہائی کورٹ کیسز کے لئے صاحبزادہ مظفر، معظم علی شاہ، علی مہدی بخاری اور عامر سعید راں کے ناموں کی منظوری دی گئی، ایل ڈی اے کے سول کورٹس میں کیسز کے لئے20 شارٹ لسٹ امیدواروں میں سے 12 ناموں کی منظوری دے دی گئی۔
یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس لیگل ٹیم کی تشکیل کے لیے وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران اور ڈی جی عثمان معظم نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی تھی،وزیراعلیٰ نے لیگل ٹیم کے لئے میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، وکلاء ٹیم کے لئے کیس بھی سیاسی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے۔
“مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 57 واں روز۔بھارتی ظالم افواج نے 6 کشمیری شہید کردیئے ، جگہ جگہ جھڑپیں اور مظاہرے جاری” لاک ہے
|
---|