اوروں کونصیحت خود میاں فضحیت،یہ ہیں عثمان بزدارجنہوں نے کرونا سے بچاو کے تمام اقدامات کواپنے پاوں تلے روند دیا

دبھکر: اوروں کونصیحت خود میاں فضحیت،یہ ہیں عثمان بزدارجنہوں نے کرونا سے بچاو کے تمام اقدامات کواپنے پاوں تلے روند دیا ،باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنے ہی فیصلوں‌کو بحثیت وزیراعلیٰ جس طرح روندا ہے اس کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی

باغی ٹی وی کےمطابق آج وزیراعلیٰ عثمان بزدارجب بھکرکے دورے پرگئے تووہاں ایسے منا‌ظردیکھنے کوملے کہ ہردیکھنے والے کا سراپنے پڑھے لکھے وزیراعلیٰ کے کردار سے شرم سے جھک گیا ،اطلاعات کے مطابق آج وہ مناظردیکھنے کوملے جن کا تصوردنیا کے کسی بھی گئے گزرے معاشرے میں بھی نہیں کیا جاسکتا

باغی ٹی وی کےمطابق آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جب بھکر پہنچے تو وہاں کرونا سے حفاظتی تدابیر کی پرواہ کئے بغیر لوگوں میں اس طرح گھل مل گئے کہ دیکھنے والے بھی خوف زدہ ہورہے تھے ،

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عثمان بزدارکے ساتھ نہ صرف وہاں کے کوئی خاص لوگ تھے بلکہ حکومتی صوبائی اورقومی ارکان اسمبلی بھی تھے جنہوں نے تمام پابندیوں کواپنے وزیراعلیٰ کی اطاعت کرتے ہوئے روندا

اس موقع پروزیراعلیٰ نے لوگوں سے مضافحہ بھی کیا جس کے بارے میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے کرونا کے پھیلنے کے بہت زیادہ مواقع ہوتے ہیں ،یہ بھی دیکھنے میں ملا کہ وہاں لوگوں
کو اس حوالے سے موبلائز بھی نہیں کیا گیا ،

باغی ٹی وی کےمطابق بھکر کے واقعہ کو دیکھ کرپورے ملک سے بہت زیادہ ردعمل آرہا ہے اورلوگ پوچھ رہے ہیں کہ کیا قانوں صرف غریبوں کے لیے ہے ، کیا قانون اورلاک ڈاون دینی اداروں کے لیے ہے

سوشل میڈیا پربری تیزی سے یہ ٹرینڈ بن رہا ہے کہ حکومت نے مساجد میں جانے پرتو پابندی لگادی لیکین پابندی لگانے والا خود ان پابندیوں‌کو تار تارکرتا پھر رہا ہے ،

ذرائع کےمطابق سوشل میڈیا پراس وقت یہ بحث بھی زورپکڑ رہی ہےکہ وزیراعلیٰ کودورہ کرنے کی کون سی مجبوری تھی ، اگرجانا ہی تھا وہ وہاں لوگوں کو کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے ہسپتالوں میں جاتے ، کرونا کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیتے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں کیا

یاد رہے کہ آج عثمان بزدار بھکر میں لوگوں کو سیاسی فائدہ اٹھانے کےلیے کئی ماہ پہلے ٹڈی دل کی وجہ سے نقصان پہچنے کی وجہ سے مدد کا یقین دلایا ہے ،نے کسانوں کو یقین دلایا ہے کہ ٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کی ہر قسم کی مدد کریں گے۔

Comments are closed.