عثمان کاکڑ کی موت، پی پی نے مسئلہ سینیٹ میں اٹھا دیا

0
26

عثمان کاکڑ کی موت، پی پی نے مسئلہ سینیٹ میں اٹھا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس ہوا

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عثمان کاکڑ کی شہادت سے متعلق بلاول بھٹو سے بات کی بلاول بھٹو اور شہباز شریف عثمان کاکڑ معاملے پر مشاورت کرلیں ،قائد ایوان وسیم شہزاد نے کہا کہ سندھ حکومت نے ان کا پوسٹ مارٹم بھی کروایا، میرا خیال ہے پہلے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ دیکھ لینی چاہیے،

اعظم سواتی نے کہا کہ عثمان کاکڑ کی شہادت کا مسئلہ حساس ہے، معاونت کے لیے تیار ہیں چاہتا ہوں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جانا چاہیے

واضح رہے کہ سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی خبر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس سے نکلی جب قائمہ کمیٹی نے دوران اجلاس سینیٹر عثمان کاکڑ کی مغفرت کے لئے دعا کی اور ویڈیو میڈیا کو جاری کر دی اجلاس میں سینیٹر عثمان کاکڑ کی مغفرت کی دعا کی گئی اس موقع پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محمود بھی موجود تھے۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ حکومت خوش نصیب ہے اسے اچھا سیلز مین ملا ، اچھاریاضی دان نہیں ملا ہماری آدھی خارجہ پالیسی اس بات پر ہے کہ بائیڈن نے فون نہیں کیا تو کیا ہوا،امریکہ تنہا ہے، وہ ناکام ہو گیا ہے ، اس کو پاکستان کی ضرورت ہے ،صدر بائیڈن ایک گرتی پاور کی نمائندگی کرتا ہے،

سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ کچھ برس قبل مردم شماری کی گئی،مردم شماری میں کچھ ایسے اعدادوشمار تھے جو بلاکس پر مبنی تھے،بجٹ میں مردم شماری میں 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں لیاری ایکسپریس بنانے کیلئے کراچی والوں کو سہولت دی گئی،نالوں کی صفائی پر شہریوں کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے،وزیر اعظم سے گزارش ہے کہ تیاری کر کے عدالت میں جایا جائے،

Leave a reply