مزید دیکھیں

مقبول

دبئی حکومت کا کم قیمت گھروں کی تعمیر کا اعلان

دبئی حکومت نے نسبتاً کم قیمت گھروں کی تعمیر...

پارلیمانی سال مکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ جاری

پنجاب اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے مکمل ہونے...

تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا،بجلی گھر کے 8 پیداواری یونٹ بند

اسلام آباد: آبی ذخائر میں تشویشناک صورتحال، تربیلا ڈیم...

بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید 3 دہشت گردوں کی شناخت

بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید 3 افغان...

شازیہ مری کا یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش پر حکومتی یوٹرن پر تشویش کا اظہار

کراچی: رہنما پی پی پی شازیہ مری نے حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش پر یوٹرن لینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے-

باغی ٹی وی: شازیہ مری نے کہا کہ معاملہ وفاقی کابینہ میں لے جایا گیا مخالفت پر یقین دہانی کرائی گئی کہ فیصلہ پر نظرثانی کی جائے گی، حکومت کی طرف سے نیشنل اسمبلی کے فلور پر کہا گیا کہ فیصلہ واپس لیں گے،ایک مرتبہ پھر قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت اس وعدے سے مکر گئی ہے، یوٹرن سےحکومت اپنی ساکھ کو متاثر کررہی ہے-

شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام دشمن فیصلے لینے سے گریز کرے، یوٹیلٹی اسٹورز بند کرکے حکومت غریب عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کا دروازہ بند کرنا چاہتی ہے، ملک میں روزگار کے زرائع پیدا کرنے کے بجائے انہیں بند کیا جارہا ہے، اس فیصلے سےیوٹیلٹی اسٹورز پر کام کرنے والے ہزاروں لوگ بے روزگار ہوں گے-

خیبرپختونخوا میں نئے آئی جی کی تعیناتی،علی امین کو گرفتاریوں کا خوف

انہوں نے کہا کہ حکومت روزگار دینے کے بجائے روزگار چھین رہی ہے، حکومت کےاس فیصلے پر تشویش ہے اور اس طرح کے متعصبانہ فیصلوں کو واپس لیا جائے،پیپلز پارٹی ہر عوام دشمن فیصلے کے خلاف ہے اور ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی رہے گی-

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا عراقی شخص قتل