یوٹیلیٹی سٹور سے چوری شدہ سرکاری گھی اور چینی برآمد ملزمان گرفتار

0
23

ایبٹ آباد مافیا بے لگام ذمہ دار محکمے خواب خرگوش میں اگر سب پولیس نے کرنا ہے تو باقی محکموں کے افسران لاکھوں روپے تنخواہیں کس بات کی لے رہے ہیں ایبٹ آباد پولیس کی کامیاب کاروائی۔یوٹیلیٹی سٹور سے چوری شدہ سرکاری گھی اور چینی برآمد ملزمان گرفتار اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹور سے چوری شدہ سرکاری گھی اور چینی برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان شریف کے آتے ہی ایک خاص گروہ یوٹیلیٹی سٹوروں سے سرکاری گھی اور چینی یوٹیلیٹی سٹور کے عملے کی ملی بھگت سے غائب کر کے مختلف شہروں میں مہنگے داموں فروخت کرتے رہے ہیں گزشتہ روز دوران چیکنگ سزوکی کیری ڈبہ نمبرRI879 کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لی گئی جس سے سرکاری گھی 750کلو اور 3 بوری سرکاری چینی برآمد کی۔ کیری ڈرائیورطارق محمود ولد اشرف سکنہ حسن ابدال اور وقار علی ولدمحمد حنیف سکنہ حسن ابدال کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ ایبٹ آباد کے مختلف یوٹیلٹی سٹوروں سے پنجاب کے لیے چینی اور گھی سمگل کر چکے ہیں یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی میرپور پولیس نے گھی اور چینی کا ٹرک قبضے میں لے کر کاروائی کی تھی لیکن ناقص قانونی گرفت ہونے کی وجہ ملزمان دھندناتے پھر رہے ہیں جبکہ غریب عوام کو دو کلو چینی اور گھی کے ایک پیکٹ کے لیے گھنٹوں لائنوں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے دوسری طرف یہ مافیا لاکھوں بٹورنے کے چکروں میں غریب عوام کا حق کھانے پر تلے ہوئے ہیں

ایبٹ آباد: میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احسن اورنگزیب نے کہا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا آئی سی یو وارڈ میں آکسیجن پریشر میں کمی آئی جس سے مسئلہ پیش آیا۔ آئی سی یو میں مریضوں کو ہائی فلو آکسیجن کی ضروت ہوتی ہے. 16 میں سے 12 مریض CPAP/BIPAP مشین پر تھے.

4000لیٹر آکسیجن اس وقت بھی ہمارے پاس موجود تھی اور ٹینکر دوبارہ ریفل بھی کر رہا تھا. 24 گھنٹے میں چار اموات ہوئی ہیں تین اموات واقعہ سے پہلے کی اور ایک جو موت ہوئی وہ واقعہ کے دوران ہوئی لیکن وہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے موت نہیں ہوئی.آئندہ 24 گھنٹے میں انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے گی

Leave a reply