یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کا ملازم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ، پھر کیا ہوا؟

0
35

دیپالپور کے علاقہ شیرگڑھ میں شہریوں نے یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے ملازم کو سرکاری سبسڈی کے حامل گھی کے درجنوں پیکٹس ہوٹلوں پر مہنگے داموں فروخت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیاشہریوں کا فوری کارروائی کا مطالبہ

دیپالپور کے علاقہ شیرگڑھ میں یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن میں اندھیر نگری چوپٹ راج سرکاری سبسڈی کے حامل گھی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ہوٹلوں پر سپلائی کیے جانے کا انکشاف سامنے آگیا یوٹیلیٹی سٹور شیرگڑھ کا ملازم شبیر شاہ موٹر سائیکل پر درجنوں گھی کے پیکٹس مقامی ہوٹل پر فروخت کرنے جا رہا تھا کہ شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا شہریوں نے درجنوں گھی کے پیکٹس برآمد کر لیے شہریوں کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹور عملہ گھی کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر ٹرخا دیتا ہے جبکہ یہی سبسڈی کے حامل گھی کو بڑی مقدار میں مختلف ہوٹلوں پر مہنگے داموں سپلائی کیا جاتا ہے شہریوں نے حکام بالا سے فوری طور پر انکوائری کرنے اور کرپٹ اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔۔

Leave a reply