یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی اشیاء مہنگی، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام، حسن مرتضی

0
21

پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے،
یوٹیلیٹی سٹورز پرسبسڈائزڈ اشیا کی عدم دستیابی، شہریوں کو سستا آٹا، چینی اور گھی نہیں مل رہا ہے، عوام کی زندگی میں زہر گھولنے والی حکومت نے چینی کی فی کلو قیمت 68 روپےسے بڑھا کر 84.50 روپے کردی ہے، آٹا ساڑھے 7 روپے فی کلو جبکہ چینی 17 روپے کلو مہنگی کرکے غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا گیا ہے.

پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے مزید کہا کہ خوردنی تیل 90 روپے فی کلو مہنگا کرکے وفاقی کابینہ نے عوام کی جیب پر ایک اور ڈاکہ ڈالا گیا ہے، چینی کی ریکارڈ پیداوار کے دعوے کرنے والے چینی درآمد کرکے اپنی سہولت کاروں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں، عام انسان بچوں کی تعلیم کے خرچے، بجلی کے بلوں اور اپنے گھر کے ماہانہ بجٹ سے پریشان ہے، نوجوان طبقہ کہنے پر مجبور ہے کہ نئے پاکستان میں ذہنی اور جسمانی اذیت کے سوا کچھ نہیں
ہے.

Leave a reply