یوٹرن خان حکومت کی موجیں ختم ہونے کے قریب ہیں،مائزہ حمید
مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں نواز لیگ کی قیادت نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوامی حقوق کی بات کی
مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے جمہوری اقدار کے تحفظ کی سوچ کو اجاگر کیا حکمرانوں کی انتقامی کاروائیوں سے قوم کو آگاہ کرنے سمیت حکمرانوں کی نااہلی و نالائقی قوم کے سامنے رکھی یہی وجہ ہے کہ لیگی قیادت کو بار بار انتقامی کاروائیوں کا شکار کیا گیا یوٹرن خان حکومت کی موجیں ختم ہونے کے قریب ہیں نااہلوں اور نالائقوں کے ٹولے نے ملکی معاشیت سمیت ہر ادارئے کو تجربہ گاہ بنارکھا ہے جس کی وجہ سے ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے۔
مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ نوجوانوں کی سیاسی تربیت کرکے ان کو معاشرے کا مفید اور کار آمد شہری بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں مگر تحریک انصاف نے نوجوانوں کو گالم گلوچ، جھوٹ ،فریب کی سیاسی تربیت کرکے سیاسی رموز کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے قوم کو موجودہ حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، انکی عوام دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے موجودہ نالائق حکمران قابل برداشت نہیں ان سے جلد چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
تبدیلی سرکار نے تبدیلی کے نام پر عوام کو رسوا کر دیا ہے
وہ والا اسد عمر کہاں ہے جو کہتا تھا پٹرول 40 روپے لیٹر کردوں گا؟
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
نیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا، مائزہ حمید
جب تک یہ حکومت رہے گی پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر کی توقع نہ رکھے۔مائزہ حمید