عزیر بلوچ بارے وفاقی وزیر علی زیدی نے ویڈیو جاری کر دی

0
46

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے عزیربلوچ کے حوالہ سے حبیب جان کی ویڈیو جاری کردی

وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ سیاست اورجرم ساتھ ساتھ چلے،آصف زرداری اور قادر پٹیل ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے،حبیب جان نے آصف زرداری اور قادر پٹیل کو بے نقاب کیا جوکبھی ان کے ساتھ تھے،پیپلزپارٹی سے متعلق دنیاکوسب کچھ پتہ چل گیا،قانون حرکت میں آچکا ہے،سب میرا ساتھ دیں

علی زیدی ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے لیے جے آئی ٹی کو متنازع بنا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

علی زیدی عدالت پہنچ گئے ، ایسا مطالبہ کر دیا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی

جے آئی ٹی رپورٹ، کس نے کہا تھا کہ سندھ پولیس دستخط نہیں کر رہی؟ علی زیدی ویڈیو سامنے لے آئے

شاہ محمود قریشی سانحہ اے پی ایس کی ذمہ دار ٹی ٹی پی قیادت سے قطر میں ملتے رہے، شرجیل میمن

جے آئی ٹی رپورٹ پڑھ کر تو لگتا ہے کہ عزیر بلوچ سندھ حکومت کا وزیر تھا، انور لودھی

علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو اب معاملے کا ازخود نوٹس لینا چاہیے،حبیب جان بلوچ پیپلزپارٹی اور عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی تھے،میں خود سے بات نہیں کرتا جو بات کی وہ جے آئی ٹی سےمتعلق کی،لوگوں سے گھر خالی کروا کر بلاول ہاوَس بنائے گئے،مافیا ،ڈان اور جرائم پیشہ افراد بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں ،ان کو لوگوں کو انصاف ملنا چاہیے جن کے ساتھ مافیا،ڈان اور مجرموں نے زیادتیاں کیں،

علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹس میرے پاس 2یا3دن سے نہیں آئیں ،3سال سے چیخ رہاہوں ،جو جےآئی ٹی سندھ حکومت نے جاری کی وہ حصہ نمبر ایک اور میری نمبر 2 ہے،سندھ حکومت نے تو مکمل جے آئی ٹی رپورٹ جاری نہیں کی،سچ کو عوام تک پہنچانے میں خوف اور ڈر سے کام نہیں لوں گا،حق کاساتھ دوں گا،سزا اور جزا اللہ کاقانون ہے اور مجرموں کو سزا ملنی چاہیے، مجرم ان یوانوں میں بیٹھ کر بجٹ پر تقاریر کرتے ہیں،یہ تو سزا کے مستحق ہیں،

ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے،غلط فہمیاں تیسری قوتوں کی بد نیتی پرمبنی کوشش سے ہوتی ہیں،ایرانی سفیر

Leave a reply