احتساب عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی کے جرم میں ن لیگی کارکنان پر مقدمہ درج کر لیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے باہر ن لیگی کارکنوں نے گزشتہ روز مریم نواز اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کی تھی جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے 8 نامزد،150 سے زائد ن لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ،مقدمےمیں عظمیٰ بخاری،توصیف شاہ اوردیگرکارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے.
مقدمےمیں پولیس پرپتھراؤ،سرکاری املاک کونقصان پہنچانےکی دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ ملزمان نےسیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، ن لیگی رہنماؤں ،کارکنوں کیخلاف مقدمے کا اندراج سب انسپکٹر دلشاد کی مدعیت میں کیا گیا.
مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا ہے
واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کی پیشی پر ن لیگی کارکنان نے احتساب عدالت کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کی تھی اور پولیس پر پتھراؤ کیا تھا.
احتساب عدالت نے مریم نواز کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا