عظمیٰ بخاری نے 25 جولائی کو ووٹ چوروں کا دن قرار دے دیا

0
42

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی پاکستان کی تاریخ میں اب مستند "ووٹ چوروں” کے دن کے طورپریاد رکھا جائے گا، آزاد کشمیر میں پولیس، الیکشن عملہ، ٹیچرزاوردیگرانتظامہ خصوصی پنجاب سے بھیجی گئی ہے، پنجاب کی 9 سیٹوں کےلئے بزدارحکومت نے اپنی مشینری کا کھل کے استعمال کیا ہے، زیادہ سیٹیں 45،50 اور55 ووٹوں کے فرق سے جیتی ہیں، عثمان بزدار کے معاون خصوصی تنویرالیاس جن کواب وزیراعظم بنانے کی تیاریاں ہورہی ہیں، تنویر الیاس نے پنجاب کے وسائل کو بھرپوراندازمیں استعمال کیا ہے، پنجاب کی سیٹیں لوٹوں اورمقامی انتظامیہ کے مدد سے جیتی گئی ہیں.

ایس ایس پی اورڈپٹی کمشنرزبھی پی ٹی آئی کو ووٹ ڈلوانے کےلئے سرگرم رہے ہیں، حیرت انگیز بات ہے ریاست کے ملازم شخصیات کے ذاتی نوکرکیسے بن جاتے ہیں، تین سال سے پاکستانی نئے پاکستان کو بھگت رہے ہیں، اب وہی مزے آزاد کشمیر کے عوام بھی نیا کشمیر کی صورت میں بھگتیں گے.

Leave a reply