عظمی بخاری نےپلوامہ میں مرے بھارتی فوجیوں کو شہید قرار دے دیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، عظمی بخاری نے نجی ٹی وی چینل پر انٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلومہ حملے میں‌ 40 بھارتی فوجی شہید ہوئے تھے . ن لیگ کہ جس پر پہلے ہی الزام ہے کہ وہ بھارت کے بیانے پر ہیں اور ان کے بڑے اورلیڈر بھارتی وزیر اعظًم مودی کو فیور کر رہے ہیں. عظمیٰ‌بخاری کا یہ بیان اگرچہ سلپ آف ٹنگ یا لغزش زبان والا معاملہ تھا تاہم اس کو بھی قوم نے آڑے ہاتھوں لینا ہے . ن لیگ جو پہلے ہی بھارت کے یار اور غدار کے طعنے سہہ رہے ہیں. ایاز صادق کو پہلے ہی ابھی نندن کے ساتھ ملا کر غدار کہا جارہا ہے.


واضح رہے کہ ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں ابھینندن کی رہائی کے حوالہ سے بیان دیا تھا جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی پریس کانفرنس کی تھی، بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی ایاز صادق کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا،

اسلام آباد میں ایک شہری نے ایازصادق کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی ہے ، اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ سردارایازصادق ملک وقوم کونقصان پہنچانے والے بیانات نے بھارت کوبہت زیادہ فائدہ پہنچایا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.