عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل سامنہ آگیا

0
28

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل سامنہ آگیا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے 2013 میں لینڈ ریکارڈ کمپوٹرائزیشن پروجیکٹ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا تھا۔ شہبازشریف حکومت نے 6ارب روپے کی لاگت سے اس پروجیکٹ کو 80فیصد تک مکمل کیا اور یہ نالائق تین سال بھی وہیں کھڑے ہیں۔ خادمہ صاحبہ شہبازشریف دور میں پنجاب کی 145تحصیلوں میں اراضی ریکارڈ سینٹر پر سروسز کا آغاز کردیا گیا تھا۔ کیوں بار بار شہبازشریف کے منصوبوں پر زبردستی عثمان بزدار کے نام کے ”فیتے کاٹنے“آجاتی ہیں۔ خادمہ جی ہر روز نئے وزیر کے ساتھ ٹی وی پر آکر بزدار حکومت کی کارکردگی بتانے آجاتی ہیں۔ جعلی نمود و نمائش اور جھوٹی کہانیاں سناکر عثمان بزدار کی نااہلی نہیں چھپ سکتی۔ پنجاب کے گیار کروڑ عوام جان چکے ہیں عثمان بزدار نے اڑھائی سالوں میں کونسے ”تیر ماردیے ہیں”۔ ایک وفاق میں بیٹھا ”تیس مار خان“روز قوم کو ابھی گھبرانا نہیں کا درس دینے آجاتا ہے اور دوسرا ”چابی والا طوطا“ٹی وی پر پہلے سے رٹا رٹایا خبرنامہ پڑھنے آجاتا ہے۔ چارسو ارب کے چینی ڈاکے میں جہانگیرترین کے علاوہ خسرو بختیار اور مونس الٰہی کے بھی نام ہیں۔ اکیلے جہانگیرترین کےخلاف کاروائی سے انصاف کا بول بالا نہیں ہوسکتا۔ خسرو بختیار اور مونس الٰہی کو بھی کٹہرے میں لانا ہوگا۔

Leave a reply