مزید دیکھیں

مقبول

4 ارب روپے سےزائدسیلز ٹیکس فراڈمیں ملوث ملزم گرفتار

کراچی میں 4 ارب روپے سے زائد سیلزٹیکس فراڈ...

گوجرخان: 14 سال بعد قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار

گوجرخان ،باغی ٹی وی(نامہ نگارساجدقیوم)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے...

عظمیٰ بخاری کے عثمان بزدار پر محبت بھرے حملے:کھانے پینے کے طعنے اور گھٹیا جملے

لاہور:عظمیٰ بخاری کے عثمان بزدار پر محبت بھرے حملے:کھانے پینے کے طعنے اور گھٹیا جملے،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نےعثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے محبت بھرے انداز میں تابڑتوڑجملوں کے ساتھ سخت تنقید کی ہے

عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ جناب میرے بزدار صاحب آپ کام ہیں نہ کاج کے،بس دشمن اناج کے

آپ بس پنجاب کو پشاور بی آر ٹی کے کھڈوں میں تبدیل کرنے آئے ہیں،آج عام آدمی آپ کی نالائقیوں کی سزا بھگت رہا ہے

ن لیگ کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ سنیں ہمیں معلوم ہے پی ڈی ایم آج آپ کے ضلع میں جلسہ کررہے ہیں،اور آپ پریشان ہیں اس لیے عثمان بزدار کو بیانات جاری کرنے کی بجائے اپنی خود احتسابی کرنی چاہیے

عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار پر جملے کستے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم آج ڈی جی خان میں تاریخی جلسہ کرے گی،لگ پتےجان گے ،عظمٰی بخاری نے کہا کہ پی ڈی ایم کا آج کا جلسہ ڈیرہ غازی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا