سوشل میڈیا پر کشمیریوں کی آواز بنیں,عظمٰی گل کا پنجاب یونیورسٹی کشمیر میں سیمنار سے خطاب

0
54

لاہور:پنجاب یونیورسٹی میں جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ کے زیراہتمام تنازعہ کشمیر پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار سے جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ کی چیئرپرسن اور جنرل حمید گل کی بیٹی عظمیٰ گل،پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد،پرو وائس چانسلر سلیم مظہر،جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفی ،سیکھ کمیونٹی کے رہنما آکاش سنگھ،کرسچن کمیونٹی کے رہنما پاسٹر ابراہم ڈینئل ودیگر نے خطاب کیا، سیمینار میں فیکلٹی ممبران سمیت طلباءو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے طلباءوطالبات کو تنازعہ کشمیر کے تاریخی پس منظر سے آگاہ کیا،مقررین نے کہا کہ کشمیر میں حالیہ بھارتی کرفیو اور جبر و تشدد سے بھارتی سیاہ چہرے دنیا بھر میں بے نقاب ہو گیا ،بھارت کو سمجھ لینا چاہئے کہ اس طرح ظلم وستم اور تشدد سے لاکھوں کشمیریوں کی آوازدبائی نہیں جا سکتی ،جیئرپرسن جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ عظمیٰ گل نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور طلباءو طالبات سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر کشمیریوں کی آواز بن جائیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں۔

Leave a reply