گذشتہ روز سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عظمی خان اور اس کی بہن پر چئیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی بیٹی کے تشدد کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں
باغی ٹی وی :گذشتہ رو ز پاکستانی سوشل میڈیا پر فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ کی اداکارہ اور مشہور ماڈل عظمیٰ خان کا نام ٹرینڈ کررہا تھا جس کی وجہ وہ ویڈیو تھی جس میں چئیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی بیٹی عظمی خان اور ان کی بہن پر چلارہی ہیں جس کے باعث دونوں بہنیں کافی ڈری سہمی نظر آرہی ہیں اور اپنے سامنے کھڑی ملک ریاض کی بیٹی سے کہہ رہی ہیں ’آنٹی بس آخری موقع دے دیں-جس پر ملک ریاض کی بیٹی آنٹی کہنے پر بھڑک جاتی ہیں اور کہتی ہیں آنٹی کس کو کہہ رہی ہو میں تم سے 6 سال بڑی ہوں۔
جس کے بعداس خاتون نے ان دونوں بہنوں سے کسی عثمان نامی شخص کے بارے میں سوالات کرتے ہوئے ان پر الزام لگاتی ہیں۔ تاہم یہ دونوں بہنیں اس پورے واقعے کے دوران کافی ڈری سہمی نظر آئیں اور عظمی خان کہہ رہی ہیں عثمان کے ساتھ کچھ بھی نہیں ہوا اور ویڈیو یہیں ختم ہوجاتی ہے۔
اس کے بعد چند اور ویڈیو منظر عام پر آئیں جن میں ملک ریاض کی بیٹی عظمی خان پر تشدد کرتی نظر آ ئیں اور گھٹیا اور نا زیبا الفاظ اور گالیاں بکتی سنائی دیں اس کے بعد اداکارہ نے ان کے خلاف ہراساں کرنے اور اپنے گارڈز اور اسلحہ سمیت گھر میں گُس کر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کروایا-
جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے تنقید اور غم و غصے کے اظہار کے بعد ملک عثمان کی بیوی آمنہ ملک کی طرف سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں آمنہ عثمان نے کہا کہ ان کا ملک ریاض سے کوئی رشتہ نہیں یہ لوگ ان سے پسے بٹورنے کے لئے ایسا کر رہی ہیں
ایک بیان سنو تو ہمدریاں اُدھر جب دوسرا موقف سنا تو وہ بھی حق پہ نظر آئی لیکن طریقہ کار بلکل غلط تھا۔پولیس کو ساتھ لے جاتی فحاشی کا پرچہ کروا دیتی قانونی طریقے سے بھی چھاپہ مار سکتی تھی لیکن جسطرح لڑکیوں کو مارا پیٹا گیا وہ اب سب کے لیے مظلوم بن چکی ہیں
— Mona Khan (@mona_qau) May 27, 2020
آمنہ عثمان ملک نے کہا تھا کہ میں نے ان لڑکیوں کو کئی بار ااپنے شوہر سے دور رہنے کی واعننگ بھی دی تھی اور یہ سب میں نے اپنا گھر بچانے کے لئے کیا اس نے کہا ان پر کیروسین آئل نہیں ڈالا گیا بلکہ وہ شراب ڈالی گئی تھی جو اداکارہ اس وقت پی رہیں تھیں
اس کے بعد ظلم اور تشدد کا شکار اداکارہ عظمی ملک نے پریس کانفرنس کا اعلان کیا اور لاہور پریس کلب میں اپنے وکیل کے ہمرای پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے تشدد کی وجہ اور اس کے پیچھے کی تمام کہانی بتائی اور حکومت سے انصاف کی درخواست کی
واضح رہے کہ اداکارہ عظمی خان نے 2013 میں ریلیز ہوئی فلم’’وار‘‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا بعد ازاں وہ ہمایوں سعید کے ساتھ سپر ہٹ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘، ’جوانی پھر نہیں آنی2‘، ’تیری میری لو اسٹوری‘ اور ’یلغار‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔
عظمیٰ خان کی پریس کانفرس چینلز نے کیوں نہ دکھائی، طاقتور لوگ اثر انداز ہوگئے.
عظمیٰ تشدد کیس، مجھے خریدنے کیلئے بڑی بڑی آفرز کی جا رہی ہیں ، نہیں بکوں گا، حسان نیازی
ملک ریاض کی بیٹی کے تشدد کا شکار عظمی کا کل پریس کانفرنس کا اعلان
عظمیٰ سسٹرز تشدد کیس میں ملک ریاض کی بیٹی ملوث، ثبوت سامنے آ گئے
ملک ریاض کی فیملی کے تشدد و دھمکیوں کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر