تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن :اہم تفصیلات جاری کردی گئیں

0
24

کراچی :تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن :اہم تفصیلات جاری کردی گئیں ،اطلاعات کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں کی کورونا ویکسینیشن شروع

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں کورونا سے بچاؤ کیلئے تعلیمی اداروں میں 17 سال اور اس سے زائد عمر طلبہ کی ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز ہوگیا۔ محکمہ صحت نے نویں تا بارہویں جماعت کے بجائے 17 سال اور زائد عمر کے طلبہ کو ویکسین لگانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

محکمہ صحت و محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں نویں تا بارہویں جماعت کے طلبہ کو ویکسین لگانے کا فیصلہ اچانک تبدیل کردیا گیا۔نئے نوٹیفیکشن کے مطابق اب صرف 17 سال اور زائد عمر کے طلبہ کو ویکسین لگائی جائے گی چاہے وہ کسی بھی کلاس میں ہوں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق تعلیمی اداروں میں ویکسین کا آغاز کردیا گیا ہے۔ عائشہ باوانی کالج میں والدین کی اجازت سے طالبات کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق نجی اسکولوں و والدین کی نمائندہ تنظیموں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہائر سیکنڈری اسکول و کالجز میں محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ ویکسین کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 6دن کے اندر انتظامات مکمل کر کے ویکسین کا آغاز کیا جائے گا، تدریسی عمل کے تسلسل اور بچوں کی حفاظت کے لیے ویکسین کرانا لازمی ہوگا۔ویکسینیشن کے لیے بچوں کے والدین کو اعتماد میں لے کر رضامندی لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a reply