ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

0
43
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل کی عدالت سے غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا گیا عثمان مرزا سمیت دیگرملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا گیا ،جج نے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ یہ4 ملزمان ہیں ،ایک اور تھا وہ کدھر ہے? سرکاری وکیل نے عدالت میں جواب دیا کہ وہ شناخت پریڈ کے لیے جیل میں ہے،ان کا ہم گزشتہ روز 6 دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر چکے ہیں،

جج نے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ ادارس قیوم بٹ کا کتنا ریمانڈ ہوا؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ ادارس بٹ کا ابھی تک 5 دن کا ریمانڈ ہو چکا ہے،ویڈیو بنانے والے موبائل فون سمیت دو موبائل برآمد ہو چکے ہیں، عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ پستول کس سے برآمد ہوا ہے؟ وکیل نے عدالت میں بتایا کہ پستول ملزم عثمان مرزا سے برآمد کیا گیا ،جج نے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ ویڈیو کس نے وائرل کی ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنا باقی ہے،جج نے ہدایت کی کہ ویڈیو کس طرح وائرل ہوئی اس کا بھی سراغ لگایا جائے، سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان نے لڑکی کو برہنہ کر کے اڑھائی گھنٹے کی ویڈیو بنائی گئی ہے، 375 اے سمیت دیگر نئی دفعات شامل کی گئیں ہیں،اڑھائی گھنٹے کی ویڈیو بنائی گئی اور لڑکی کو برہنہ کر کے زیادتی کروانے کی کوشش کی گئی،

متاثرہ لڑکے اور لڑکی کے وکیل حسن جاوید شورش بھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش ہوئے

باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے تشدد کر کے لڑکی کی شرٹ اتروا دی اس دوران لڑکی انکی منتیں کرتی رہی تا ہم ملزمان باز نہ آئے، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیا اور ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گرفتار ملزمان میں عثمان مرزا، فرحان اور عطاء الرحمان شامل ہیں۔

کی یاد تازہ،سفاک باپ نے بیٹا نہ ہونے پر 3 کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

Leave a reply