ویڈیواسکینڈل ،ویڈیو میں کون کون؟ نام الیکشن کمیشن میں پیش،کیس کہاں بھجوا سکتے ہیں؟ ای سی پی کے اہم ریمارکس

کرپشن ویڈیواسکینڈل ،ویڈیو میں کون کون؟ نام الیکشن کمیشن میں پیش،کیس کہاں بھجوا سکتے ہیں؟ ای سی پی کے اہم ریمارکس باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے اورمبینہ کرپشن وڈیواسکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے سماعت کی ،پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ وکیل کے ساتھ کمیشن میں پیش ہوئیں،وکیل نے کہا کہ خدا کے نزدیک ناپسندیدہ فعل انصاف نا کرنا ہے،الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ آپ کے پاس کیا شواہد ہیں؟ وکیل عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہمارے پاس وڈیوز ہیں،ممبر ای سی پی ارشاد قیصر نے کہا کہ یہ وڈیوز گزشتہ روز بھی چلائی گئی تھیں، الیکشن کمیشن کیس سیشن جج کو بھجواسکتےہیں، ہمارے پاس یہ اختیار ہے، ہم نے گزشتہ روز آرڈر کیا تھا کہ دیگر افراد کو بھی درخواست میں شریک بنائیں، الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ ہم نے گزشتہ روزکہا تھا کہ رشوت لینے اوردینے والا برابر ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ دونوں فریقین کو لائیں،وکیل عالیہ حمزہ نے کہا کہ مریم نے کہا کہ میرا ٹکٹ چلا، کہیں پیسا چلتا ہے، کہیں ٹکٹ چلتا ہے، ممبر الیکشن کمیشن نے کہا … ویڈیواسکینڈل ،ویڈیو میں کون کون؟ نام الیکشن کمیشن میں پیش،کیس کہاں بھجوا سکتے ہیں؟ ای سی پی کے اہم ریمارکس پڑھنا جاری رکھیں