ویڈیو سیکنڈل کا مرکزی ملزم ،ایک اور مقدمے میں اشتہاری قرار

0
49

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کو ایک اور مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا گیا

جج ویڈیو سیکنڈل کا ملزم میاں طارق اشتہاری قرار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میاں طارق کو ملتان کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعلسازی کرنے اور عدالت میں پیش نہ ہونے کی بناء پر اشتہاری قرار دے دیا. میاں طارق کے خلاف تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں شاپنگ مال کو جعلسازی سے فروخت کرنے کا مقدمہ درج تھا، عدالت کی جانب سے بار بار طلبی کے باوجود میاں طارق عدالت میں پیش نہ ہوئے.

جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

جوڈیشل مجیسٹریٹ نے ملزم میاں طارق کو دیگرچار ساتھیوں سمیت اشتہاری قرار دیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کو جلد عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم میاں طارق اس سے پہلے ایک اور کیس میں بھی اشہتاری قرار دیا جا چکا ہے . میاں طارق کے خلاف تھانہ چہلیک ملتان میں درج جعلی دستاویزات بنانے کیس کی سماعت ہوئی، مجسٹریٹ نے ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا .

 

ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

ایف آئی اے نے میاں طارق کو گرفتارکرلیا تھا .گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، جہاں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزم میاں طارق کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں جسمانی ریمانڈ پر ایف اے کے حوالے کردیا .

Leave a reply