ویڈیو سیکنڈل ،ناصر جنجوعہ کی ضمانت ہو گی یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

0
36

ویڈیو سیکنڈل کے ملزم ناصر جنجوعہ کی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

بند کمروں میں ہونیوالے واقعات کی حقیقت؟ باغی ٹی وی اور کھرا سچ لا رہے ہیں انکشافات سے بھرپورویڈیو سیریز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ نے درخواست پرسماعت کی ،عدا؛ت نے سماعت کے بعد ناصرجنجوعہ کی عبوری ضمانت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا.

جج ویڈیو سیکنڈل کا ملزم میاں طارق اشتہاری قرار

ایف آئی اے اہلکارملزم کی ممکنہ گرفتاری کے باعث کمرہ عدالت میں موجود ہیں، جسٹس عامر فارووق نے کہا کہ فیصلہ کچھ دیربعد سنائیں گے، ایف آئی اے نے ملزم ناصرجنجوعہ کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی ہے.

ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

درخواست ضمانت مسترد ہونے کی صورت میں ناصر جنجوعہ کو گرفتار کر لیا جائے گا ،ایف آئی اے اہلکاروں نے کمرہ عدالت کے دروازے کے باہر حصار بنا رکھا ھے .

جج ویڈیو اسیکنڈل کے ملزم ناصر جنجوعہ کو ایف آئی اے نے انتیس جولائی کو طلب کیا ہوا تھا، نوٹس کے ذریعے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کر دی گئی تھی، ناصر جنجوعہ نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دی تھی جس پر فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے.

Comments are closed.