ویڈیو ویڈیو کا شور مچانے والی ن لیگ نے ویڈیو پر "یوٹرن” لے لیا

0
26

ویڈیو ویڈیو کا شور مچانے والی ن لیگ نے ویڈیو پر "یوٹرن” لے لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات 2018 کی ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی

ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ عمران خان، پرویز خٹک اور متعلقہ اراکین اسمبلی کو فریق بنایا تھا، ممبر پنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس ہارس ٹریڈنگ کے کیا شواہد ہیں؟ عمران خان اور اسد قیصر کا ویڈیو سے کیا تعلق ہے؟ ن لیگی وکیل نے الیکشن کمیشن میں‌ جواب دیا کہ اسپیکر ہاوَس میں رقم کا لین دین ہوا،

ممبر پنجاب نے استفسار کیا کہ جس ایم پی اے پر الزام لگا رہے ہیں انکا بیان کہاں ہے؟ جن لوگوں میں رقم کا لین دین ہوا انہیں فریق ہی نہیں بنایا گیا،ایسے تو نہیں ہوتا کہ کوئی بھی ویڈیو آئے اور ہم حکم جاری کر دیں، جس پر ن لیگی وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ عمران خان کو نوٹس کریں وہ بتائیں کہ انہوں نے کیا کارروائی کی، ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ صرف میڈیا بیان بازی پر کسی کو نااہل نہیں کر سکتے، پہلے اپنی درخواست کو ٹھیک کریں،

سینیٹ الیکشن سے قبل خریدوفروخت کی ایک اور ویڈیو ،مگر کس کی؟ کھلبلی مچ گئی

ممبر خیبر پختونخواہ ارشاد قیصر نے کہا کہ آپ ویڈیو میں موجود افراد کو نہیں پہچانتے تو ہم کیسے جان سکتے؟ وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں ایجنسیوں سے الیکشن کمیشن پوچھے، جس پر ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کسی کا نام بھیجیں یا خود تحقیقات کرائیں، میڈیا بیانات پر نااہلی ہونے لگی تو کورم بھی پورا نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن کسی سے داد نہیں لینا چاہتا،بہتر ہوگا یہ درخواست واپس لیکر نئی پٹشن دائر کریں،ن لیگ نے 2018 ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی

حال ہی میں 2018 کے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی مبینہ ویڈیو منظرعام پرآئی ہے ویڈیو میں اراکین اسمبلی کو پیسے گنتے اور بیگ میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔2018کی اس وڈیو میں موجودہ وزیرقانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان بھی موجود ہیں

منظرعام پرآنے والی اس ویڈیو میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے محمد علی باچا رقم پی ٹی آئی ارکان کو دیتےنظرآرہے ہیں، ویڈیو میں سلطان محمد خان رقم وصول کرکے بیگ میں رکھ لیتے ہیں، پی ٹی آئی کے سردار ادریس بھی وڈیو میں موجود ہیں اور رقم وصول کرتےنظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان  نے خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمود خان سے استعفی لے لیا ہے استعفے میں انہوں نے لکھا ہے کہ جوویڈیو منظرعام پرآئی ہے اس کے بعد میرافرض بنتاہے کہ مستعفی ہوجائوں۔ آپ کی ٹیم اوروزیراعظم عمران خان کے پیروکارکے طورپرکام کرنامیرے لیے باعث عزت رہا۔ میں غیرمشروط طوپرہرقسم کی انکوائری کے لیے خودکوپیش کرتا ہوں,ان شاء اللہ میں اس معاملے میں سرخ رو رہوں گا اورانصاف ہوکررہے گا۔

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس،سندھ‌ حکومت کا جواب عدالت میں جمع

جبکہ وزیراعظم عمران خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسوں کے بدلے ووٹ دینے کی ویڈیو ظاہر کرتی ہے کہ ہمارے سیاستدان سینیٹ الیکشن میں کس شرمناک طریقے سے ووٹوں کی خرید و فروخت کرتے ہیں -یہ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ حکمران اشرافیہ نے کس طرح قوم کی اخلاقیات کو تباہ کر کے اسے قرضوں میں ڈبو دیا کرپشن اور منی لانڈرنگ حکمران اشرفیہ کا خاصہ ہے

واضح رہے کہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے ووٹ فروخت کرنے پر20ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالا تھا۔

Leave a reply