وہاڑی پولیس کی بڑی کاروائی، ناجائز اسلحہ و ایمونیشن کی بھاری کھیپ برآمد!

0
32

وہاڑی(نامہ نگار ) پولیس تھانہ دانیوال کی بڑی کاروائی،بھٹہ شادی خاں پرناکہ بندی کے دوران ناجائز اسلحہ و ایمونیشن کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ھئی اورملزمکو فوری گرفتارکرنے میں بھی کمیاب رہے۔
ڈی ایس پی صدر کی ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم کے ہمراہ پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی زاہد نواز مروت کے زیر نگرانی وہاڑی پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم میڈم روبینہ اور ڈی ایس پی سرکل صدر افضل لودھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتلایا کہ پولیس تھانہ دانیوال بھٹہ شادی خان کے پاس ناکہ بندی پر موجود تھی کہ ایک گاڑی کو مشکوک جان کر روکا جس سے مختلف ویپن کی 24ہزار 7 سو گولیاں و کارتوس اور 63 عدد چھوٹے بڑے آتشیں ہتھیار برآمد کرلئے گئے، جن میں 35عدد پسٹل30بور، 18عدد پسٹل 9ایم ایم، 3عدد رائفل 44بور اور7عدد گن 12بور شامل ہیں۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم میڈم روبینہ عباس نے بتلایا کہ ملزم نے اپنے مذموم عزائم اور اسلحہ کی سپلائی کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے انتہائی چالاکی سےاپنی فیملی کا کور لینے کی کوشش بھی کی۔ ڈی ایس پی سرکل صدر افضل خاں لودھی نے مزید بتلایا کہ پولیس نے ملزم امین کو گرفتار کر کے وقوعہ میں استعمال ہونے والی کار اور وٹک رقم 6 لاکھ 21 ہزار بھی برآمد کر کےقبضہ پولیس میں لے لی۔ ملزم اسلحہ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا جسے ایس ایچ او دانیوال محمد عباس, اے ایس آئی قیصر منظور اور مختار احمد نے ٹیم کے ہمراہ مؤثر ناکہ بندی کے دوران گرفتار کیا۔ جس کی مزید انٹیروگیشن کی جارہی ھے۔ شہریوں نے پولیس کی اس زبردست کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a reply