fbpx

ٹھٹھہ : وٹرنری ایسوسی ایشن نے ڈی جی لائیو اسٹاک کے حق میں ریلی نکالی

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)پاکستان وٹرنری ایسوسی ایشن لاڑ ڈویژن کی جانب سے ڈی جی لائیو اسٹاک کے حق میں ریلی کجھ شر پسند عناصر ڈی جی لائیو اسٹاک کے خلاف سوشل میڈیا ٹرائل کررہے ہیں جو کہ برداشت نہیں کیا جائے گا رہنمائوں کا بیان
پاکستان وٹنری ایسوسی ایشن لاڑ ڈویژن کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی مکلی پبلک پارک سے مین قومی شاہراھ تک نکالی گئی جس میں وٹرنری ایسوسی ایشن لاڑ ڈویژن کے علاؤہ سماجی رہنمائوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی قومی شاہراھ پر لاڑ وٹنری ایسوسی ایشن اور لائیو اسٹاک اینیمل کے افسران اور رہنمائوں نے ڈاکٹر منیر احمد جعفرانی ڈاکٹر قدوس میمن عبداللہ راجپر اور ڈاکٹر فاریہ سیال نے کہا کہ کچھ شر پسند بلیک میلر ڈی جی لائیو اسٹاک کے خلاف سوشل میڈیا ٹرائل کرکے انکی کردار کشی کررہے ہیں جسکی ہم سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں ڈی جی لائیو اسٹاک نظیر احمد کلھوڑو ایک ایماندار اور بہترین شخصیت کے مالک ہیں جنکے خلاف سوشل میڈیا ٹرائل بالکل برداشت نہیں کیا جائیے گا