پاکستان اور سعودی عرب کےمابین نہ ختم ہونے والا دیرینہ مذہبی اور تاریخی رشتہ ہے:ایئر چیف مارشل

0
25

راولپنڈی :پاکستان اور سعودی عرب کےمابین نہ ختم ہونے والا دیرینہ مذہبی اور تاریخی رشتہ ہے:اطلاعات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کےمابین دیرینہ مذہبی،ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے کرددہ بیان کے مطابق کمانڈر رائیل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ کی سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انکے دفتر میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔

ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

واضح رہے اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ کی ملاقات ہوئی تھی جس میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اورفوجی ومیری ٹائم تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سےباہمی دفاعی اورسیکیورٹی تعاون کومزیدفروغ دینےپراتفاق کیا تھا جبکہ افغان صورتحال اورخطےمیں امن واستحکام کی کوششوں پربھی بات چیت کی تھی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ نےافغان صورتحال بالخصوص غیرملکی عملےکےانخلاء میں پاکستان کےکردارکوسراہا تھاجبکہ سعودی امیرالبحر نےخطےمیں دیرپاامن کیلئےپاکستان کیساتھ ملکرکام کرنےکےعزم کا بھی اعادہ کیا تھا۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھاکہ پاکستان اورسعودیہ کےباہمی تعلقات مضبوط پارٹنرشپ میں بدل چکےہیں۔ دونوں ملکوں کے گہرے، قریبی اورتاریخی نوعیت کےتعلقات ہیں۔

Leave a reply