وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی صوابی کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا اورکسی کوپتہ بھی نہیں چلا

0
22

پشاور:وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی صوابی کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا اورکسی کوپتہ بھی نہیں چلا،اطلاعات کے مطابق ویمن یونیورسٹی صوابی میں بے قاعدگیوں، اختیارات کے غلط استعمال اور میرٹ کے برعکس غیرقانونی بھرتیوں پر وائس چانسلر ڈاکٹر شاہانہ عروج کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر انسپکشن ٹیم نے ویمن یونیورسٹی صوابی میں بے قاعدگیوں، وائس چانسلر کے اختیارات کے غلط استعمال اور غیرقانونی بھرتیوں پر انکوائری کی

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی انکوائری رپورٹ میں وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی صوابی ڈاکٹر شاہانہ عروج کے خلاف الزامات اور یونیورسٹی میں بے قاعدگیوں کے الزامات درست ثابت ہوئے۔گورنر انسپکشن ٹیم نے اپنی انکوائری رپورٹ گورنر خیبرپختونخوا کو پیش کی تھی۔

گورنر کی منظوری کے بعد ڈکٹرشاہانہ عروج کو 90دن کی جبری رخصت پربھیج دیا گیا ہے جس کا محکمہ ہائرایجوکیشن خیبر پختونخوا نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا۔

Leave a reply