نائب وزیرخارجہ کون ہوگا ؟ سراج الحق کے مطالبے نے کھلبلی مچادی

0
36

لاہور:پاکستان میں‌پہلی مرتبہ کشمیر کے حوالے سے اہم فیصلے ہونے جارہے ہیں. اطلاعات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مسئلہ کشمیر کیلئے مستقل نائب وزیر خارجہ تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا، جماعت اسلامی کے امیرکا کہناہے کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی پانچ سو چالیس کلو میٹر لمبی باڑ کو اکھاڑ پھینکا جائے۔ لانس نائیک تیمور اسلم کی شہادت نے کشمیریوں کو حوصلہ دیا

ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے لانس نائیک تیمور اسلم کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی چال کو حکومتوں کی ناکامی قرار دے دیا۔ بولے کہ کشمیر کے بجائے سبزیوں کی تجارت پر توجہ دی گئی۔ بھارتی پائلٹ اڑتالیس گھنٹے بعد ہی واپس کرنے سے حوصلہ پا کر بھارت نے کشمیر کو اپنے اندر ضم کر لیا۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت شملہ معاہدے کو اٹھا کر ان کے منہ پر مارے کیونکہ لڑائی سے بچنے کے لئے لڑائی کی تیاری کرنا ہوگی۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بھارت میں تمام آزادی پسند تحریکیں بیدار ہو چکی ہیں۔ جو آگ مودی نے لگائی اس میں پہلے وہ خود جلیں گےکشمیر کی آزادی کے لئے حکومت کے ہر قدم سے قدم ملائیں گے۔

Leave a reply