اے زمین کے خداو شرم کرو ، بچی نے بے بس باپ کی حالت زار بیان کردی ، ویڈیو نے سب کو رلا دیا

0
30

لاہور : دنیانیوز کی طرف سے سیکڑوں ورکروں کو جبری برطرف کیے جانے کے اثرات نے گھروں میں صدمے کی کیفیت پیدا کردی ہے ، بے بس ، بے روزگار باپ کی مجبوری کو جس انداز سے ایک ننھی بچی نے بیان کیا سننے والوں کی دلوں کو گہرا زخم دیا

باغی ٹی وی کے مطابق دنیا نیوز کی طرف سے برطرف کیے جانے والے ایک ورکر کی بیٹی نے اپنے باپ کی بے بسی کو جس انداز سے بیان کیا ہے اسے کوئی درد دل والا شاید سن نہ سکے ، بچی اپنے ابو کے آسودگی والے دنوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہتی ہے کہ میرے ابو میرے لیے دودھ ، جوس اور کینڈی بسکٹ لاتے تھے ، اب میرے بابا کے پاس پیسے نہیں ہیں

https://youtu.be/Msx78FfoiIk

ننھی بچی ویڈیو میں دنیا نیوز کے مالک میاں عامر محمود سے معصومانہ انداز میں التجا کرتی ہے کہ میاں عامر جی میرے بابا کو نوکری سے ناں نکالو، میرے بابا کے پاس پیسے نہیں اب وہ دودھ نہیں لاتے ، بچی اپنا فیڈر دکھاتے ہوئے کہتی ہے کہ دیکھومیرے فیڈر میں تھوڑا سا دودھ ہے ، میرے بابا کہتے ہیں کہ میرے پاس پیسے نہیں‌ہیں

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بعد صارفین کی طرف سے سخت ردعمل آیا ہے ، بعض صارفین نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اے زمین کے خداو شرم کرو تم رازق بننے کی کوشش کر رہے ہو عذاب الہی سے ڈرو ۔ایک صارف نے کہا کہ اس جیسی کئی معصوم بچیوں اور بچوں کی آہوں اور سسکیوں کا تمہیں جواب دینا ہو گا۔

دوسری طرف تمام صحافی برادری 3 ستمبر کو بھرپور احتجاج اور لاک ڈاون کیلئے 2 بجے پریس کلب پہنچیں گے ، یاد رہے کہ دنیا نیوز نے سیکڑوں ملازمین کو جبری برطرف کرکے ان کے گھروں کے چولہے بجھادیئے ہیں

Leave a reply