ویتنام پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کا خواہش مند

0
26

ویتنام پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کا خواہش مند
دونوں ملکوں کی تاجر برادری کی بزنس ٹو بزنس میٹنگز کے اہتمام میں تعاون کریں گے،سہیل نثار
ویتنام ہیڈ آف ٹریڈ مشن کی پائما کے سینئر وائس چیئرمین سہیل نثار کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میں تعاون کی یقین دہانی

ویتنام کی ہیڈ آف ٹریڈ مشن نگوین تھیڈیپ ہا نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے فروغ اور دونوں ملکوں کی تاجر برادری کے درمیان رابطوں کو مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریڈ مشن پاکستانی برآمد کنندگان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا اور تجارتی نمائشوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ باہمی تجارت کو بڑھایا جاسکے۔ ویتنام کی ہیڈ آف ٹریڈ مشن نے پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن (پائما) کے سینئر وائس چیئرمین سہیل نثار کی سربراہی میں ثاقب نسیم،ثاقب گڈلک، فرحان اشرفی،الطاف ہارون اور حسن سہیل پر مشتمل وفد سے بات چیت میں دونوں ملکوں کی تاجربرادری پر زور دیا کہ دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے بزنس ٹو بزنس میٹنگز کا اہتمام کیاجائے اور ایسی اشیاء کی نشاندہی کی جائے جن کی پاکستان اور ویتنام میں برآمد اور درآمد کے وسیع مواقع موجود ہیں جس سے پاک ویتنام باہمی تجارت کو بڑھانے میں خاطرخواہ مدد ملے گی۔

انہوں نے کاٹن یارن کی برآمدات اور ویتنام سے پاکستان کو پالیسٹر یارن، فائبر کی درآمدات کے اعداد و شمار کے ساتھ ایک تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن اور یارن ایسوسی ایشن آف ویتنام کے درمیان ایم او یو پر دستخط کرے۔ پائما کے وفد نے ویتنام کی ہیڈ آف ٹریڈ مشن کے ساتھ دوطرفہ باہمی تجارت کے دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان، ویتنام کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے تجارت میں زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنے پر اتفاق کیا۔ وفد نے دونوں ملکوں کی تاجر برادری کو قریب لانے اور بی ٹو بی میٹنگز کے انعقاد میں پائما کی طرف سے تعاون کو بھی یقین دلایا اور کہا کہ ویتنام تاجروں کی کراچی آمد اور تاجروں کے ساتھ بزنس میٹنگز، نمائشوں کے انعقاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے

بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

Leave a reply