مینار پاکستان میں جاری جلسہ کی کوریج کے دوران تشدد اور زدوکوب:صحافیوں کی طرف سے مذمت

0
24

لاہور:مینار پاکستان میں جاری جلسہ کی کوریج کے دوران تشدد اور زدوکوب:صحافیوں کی طرف سے مذمت ،اطلاعات کے مطابق الیکٹرانک میڈیارپورٹرزایسوسی ایشن(ایمرا)کےصدرمحمدآصف بٹ،ایمراسیکرٹری سلیم شیخ اور ایمرا باڈی نے ایمرا کےکونسل ممبر اور92 نیوزچینل کےرپورٹرخاورمغل اور ایمرا نیوز چینل رپورٹر راشد کو پاکستان تحریک انصاف کےغنڈہ گرد عناصرکی جانب سےمینار پاکستان میں جاری جلسہ کی کوریج کے دوران تشدد اور زدوکوب کا نشانہ بنانے پر اظہار مذمت کیا ہے۔

ایمرا صدر محمد آصف بٹ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہےپی ٹی آئی کے غنڈہ عناصر کی جانب سے 92 نیوز چینل سے وابستہ نوجوان صحافی خاور مغل اور ایمرا نیوز چینل کے رپورٹر راشدوٹوکو صحافتی ذمہ داریوں اور فرائض کی ادائیگی کے دوران جلسہ گاہ تشدد اور زدوکوب کا نشانہ بنانا انتہائی شرمناک فعل اور قابل مذمت واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پی ٹی آئی کو پاکستان کی صف اول اور قومی سطح کی سیاسی جماعت بنانے میں صحافتی برادری کا بھرپور کردار رہا ہےجس کی بدولت یہ جماعت برسراقتدار آئی اور عمران خان وزیراعظم پاکستان بنے۔مگر اپنی نااہلی کی وجہ سے اقتدارسےفارغ ہونے کاغم اور غصہ میں صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی اور بدتہذیبی کا مظاہرہ کرناکسی صورت بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔

ایمرا باڈی نے نوجوان صحافی خاور مغل اور راشدوٹوپر ہونےوالے تشدد پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران، صدر پنجاب شفقت محمود اور صدر لاہور شیخ محمود سمیت تمام انتظامی عہدیداران کو وارننگ ہے کہ اپنے غنڈہ گرد عناصرکومیڈیا رپورٹرز اور سٹاف سمیت کسی سے بھی بدتمیزی کرنے سے باز رکھنے کے ساتھ ساتھ نوجوان صحافی خاور مغل کی ساتھ بدتمیزی کرنے والے افراد کی جانب سے معافی مانگیں اور آئندہ ایسے ناخوشگوارواقعات کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کی یقین دہانی کروائیں ورنہ ایمرا باڈی دیگر صحافتی تنظیموں اور صحافی برادری کےہمراہ مل کرآج ہونے والے سیاسی اجتماع کا بائیکاٹ کرے گی۔اور جب تک نوجوان صحافی خاور مغل اوع راشد وٹو سے باضابطہ معذرت نہ کی جائے ہر تقریب کا میڈیا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

Leave a reply