وزیر اعظم کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان شدید جھڑپیں

تل ابیب : وزیر اعظم کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان شدید جھڑپیں ،اطلاعات کے مطابق تل ابیب میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احارونوت کے مطابق بنیامین نتن یاہو کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان یہ جھڑپیں ان کی قیام گاہ اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر ہوئیں۔

تل ابیب میں نتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج اب روز کا معمول بن گیا ہے جہاں پولیس مظاہرین کے خلاف ہر گزرتے دن کے ساتھ سختی سے نمٹ رہی ہے۔

نتن یاہو کو کرپشن اور مالی بد عنوانیوں کے الزامات کا سامنا ہے اور وزارت عظمیٰ کے منصب پر رہنے کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ انہیں کورونا وائرس کی آڑ میں غیر جمہوری طریقے استعمال کرنے جیسے الزامات کا بھی سامنا ہے۔

کورونا وائرس کے باوجود حالیہ ہفتوں کے دوران تل ابیب میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے خلاف متعدد بار مظاہرے ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی ایک کورٹ نے اکیس نومبر کو مالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دھی کے الزامات میں اسرائیلی وزیر اعظم پر باضابطہ طور پر فرد جرم بھی عائد کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.