ویرات کوہلی نے ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

0
62

بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ بھارتی شہر پونے میں کھیلا جا رہا ہے ، میچ میں بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 601 رنز کا بڑا ٹوٹل پروٹیز کے سامنے کھڑا کر دیا ، جس میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے 254 رنز سب سے اہم ہیں، ویرات کوہلی نے اپنے ٹیسٹ کیریر کی ساتویں ڈبل سینچری اسکور کی

ورلڈ بیچ گیمز 2019، پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد کھلاڑی کون ہیں ؟

اس کیساتھ وایرات کوہلی نے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا تیز ترین 21000 انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ، سچن ٹنڈولکر نے یہ ریکارڈ 473 اننگز کھیل کر 65 سنچریوں کی مدد سے حاصل کیا تھا، جبکہ ویرات کوہلی نے یہ ریکارڈ 435 انٹرنیشنل اننگز کھیل کر 69 سینچریوں کی مدد سے اپنے نام کر لیا ہے اور ویرات کوہلی نے یہ ریکارڈ 38 اننگز پہلے حاصل کرلیا ہے،

Leave a reply