بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پیغام میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور لکھا کہ مجھے وائٹ جرسی پہنتے ہوئے 14سال کا عرصہ گزر چکا ہے، اس فارمیٹ سےریٹائرمنٹ لینا آسان نہیں تھا لیکن مجھے یہ ٹائم درست لگا سفید لباس میں کھیلنے کا ایک الگ ہی ذاتی سا تعلق ہوتا ہے وہ خاموش محنت، طویل دن اور وہ چھوٹے چھوٹے لمحات جو کوئی نہیں دیکھتا مگر آپ کے دل میں ہمیشہ نقش ہو جاتے ہیں۔
ویرات کوہلی نے لکھا کہ اب جب میں اس فارمیٹ سے رخصت ہو رہا ہوں، تو یہ فیصلہ آسان نہیں، لیکن دل سے درست لگتا ہے میں نے اس کھیل کو اپنی مکمل توانائی دی، اور اس کھیل نے مجھے میری توقعات سے کہیں زیادہ لوٹایا میں شکرگزاری سے بھرا ہوا د ل لے کر جا رہا ہوں اس کھیل کے لیے، ان ساتھیوں کے لیے جن کے ساتھ میدان میں وقت گزارا، اور ہر اس شخص کے لیے جس نے میرے سفر کو سراہا اور مجھے اہمیت دی، میں ہمیشہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کو ایک مسکراہٹ کے ساتھ یاد رکھوں گا۔
بھارت سے اگر بات ہوئی تو کشمیر،پانی،دہشتگردی پر ہو گی،خواجہ آصف
کوہلی کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی کرکٹ میں ایک دور کا اختتام ہوگیا، ان کا یہ فیصلہ روہت شرما کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے چند روز بعد سامنے آیا ہے یکے بعد دیگرے دو سینئر کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ سے بھارتی ٹیم میں قیادت کا خلا پیدا ہوگیا ہے، اب بھارت کو 20 جون سے شروع ہونے والی انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے نئے کپتان کا انتخاب کرنا ہوگا۔
معرکہ مرصوص، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر دنیا بھر میں جشن
واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 123 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، کوہلی نے ٹیسٹ کیرئیر میں 9230 رنز بنائے جن میں 30سنچری اور 31 ففٹیز شامل ہیں، کوہلی نے 2014 سے 2022 تک بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی، اس دوران 68 میچز میں سے 40 میں فتح حاصل کی،کوہلی نے 2024 میں ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، تاہم وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے-
طلبا پیزا منگواتے،ساتھ منشیات بھی ہوتی،عدالت کا بڑا حکم