ویرات کوہلی 12 سالہ کیریئر میں پہلی دفعہ ایسا کچھ نہ کر سکے
باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق ‘بھارت کے کپتان اور دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی کے لیے پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ وہ اپنے کیرئر میں ایسا کچھ نہ کرسکے . بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب کپتان ویراٹ کوہلی 12 سال بعد کلینڈر ایئر میں کسی بھی فارمیٹ میں کوئی سنچری نہیں بناسکے۔
کوہلی دورۂ آسٹریلیا میں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد منگل کو ایڈیلیڈ سے وطن واپس روانہ ہوگئے ، انوشکا اور ویراٹ کے ہاں جنوری میں اپنے پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
کوہلی کے شاندار کیرئیر میں 12 سال کے طویل عرصہ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ان کے بلے سے کوئی سنچری نہیں بنی ۔
کوہلی نے اپنے ون ڈے کیرئیر کی شروعات 2008 ء میں کی تھی اور اس سال انہوں نے پانچ ون ڈے کھیلے تھے لیکن کوئی سنچری نہیں بناسکے تھے جس کے بعد سے کوہلی ہر سال سنچری بناتے آئے ہیں۔








