fbpx

کوئٹہ میں چینی سفیرکا دورہ،سرینا ہوٹل میں قیام اوروہاں دھماکہ پاکستان مخالف قوتوں کی سازش،خطرناک انکشافات

کوئٹہ:کوئٹہ میں چینی سفیرکا دورہ،سرینا ہوٹل میں قیام اوروہاں دھماکہ پاکستان مخالف قوتوں کی سازش،خطرناک انکشافات ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ہونےوالے بم دھماکے سے متعلق بڑے خطرناک انکشافات آنے شروع ہوگئے ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں دھماکہ پاکستان اورچین مخالف قوتوں کی طرف سے بہت خطرناک سازش کا شاخصانہ ہے

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں آج ہونے والا دھماکہ بہت اہمیت اختیارکرگیا ہے ، یہ دھماکہ اس وقت جب کوئٹہ میں چینی سفیرآج سارا مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہے، یہ بھی معلوم ہو اہے کہ یہ دھماکہ اس جگہ ہوا جہاں چینی سفیرکے قیام کا بندوبست کیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق سرینا ہوٹل جہاں بہت سے چینی وفود آج قیام پزیرہیں اورتھوڑی دیربعد وہاں چینی سفیرنے بھی آکرقیام کرنا تھا اس کی آمد سے کچھ دیرپہلے اس دھمکے نے پاکستان مخالف قوتوں کے انتقام کا احساس دلا دیا ہے ہے

یہ بھی یاد رہےکہ آج کوئٹہ میں‌ چینی سفیر آج کوئٹہ میں 17000 سے زائد خاندانوں میں حکومت چین کی طرف سے راشن تقسیم کیلیے تشریف لائےتھے
گورنر کے ساتھ تقریب میں شرکت کی,صوبائی حکام بھی ان۔کے ساتھ موجود تھے

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسسز نے دھماکے بعد علاقے کو گھیر میں لے لیا ، دوسری طرف پولیس کا کہنا ہےکہ اس دھماکے کی نوعیت کا توعین کیا جارہا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.