18 سال سے کم اور50 سال سے زائد کے زائرین عمرے پرنہ آئیں :نئی عمرہ پالیسی کا اعلان

0
36

ریاض :18 سال سے کم اور50 سال سے زائد کے زائرین عمرے پرنہ آئیں :نئی عمرہ پالیسی کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق سعودی وزارۃ الحج والعمرہ کی طرف سے باقاعدہ عمرہ پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

سعودی وزارت حج کی طرف سے بتایا گیا ہےکہ کچھ اہم نکات 1442 عمرہ کے لئے (ان میں وقت کیساتھ ساتھ تبدیلی آئے گی ان شاء اللہ اور چیزیں آسانی کی طرف جائیں گی)

1. عمرہ کے لئے عمر 18 سے 50 سال ہونا ضروری ہے.

2. عمرہ کے لئے گروپ کم سے کم 50 حاجیوں کا ہونا چاہیے.

3. عمرہ سے جانے سے پہلے 72 گھنٹے پہلے کرونا ٹیسٹ کروانا ضروری ہوگا۔

4.عمرہ پروگرام زیادہ سے زیادہ 10 دن کا ہوگا۔جس میں تین دن کی مدت کے لئے ہوٹل کے اندر مکمل طور پر قید ہونا ضروری ہوگا۔اس میں 03 دن کا کھانا عمرہ پیکج میں لینا ضروری ہوگا۔

5. عمرہ پیکج میں کم سے کم ہوٹل تھری سٹار بک کرنا ہوگا.
یکم جنوری سے امید ہے نارملائزیشن ہو گی اور عمرہ معمول کے مطابق بحال ہو جائے گا۔
پاکستانی معتمرین سے التماس ہے کہ بکنگ کے لئیے جلدی ہرگز نا کریں بلکہ حالات بہتر ہونے کا انتظار کریں

Leave a reply