ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

0
25

بھارتی اداکار ویویک اوبرائے کا کہنا ہے کہ سوشانت کی آخری رسوامات ادا کرتے وقت دیکھے گئے مناظر اور اُن کی بہن اور اُن کے والد کی آنکھوں میں دیکھی گئی دُکھ کی شدت بیان کرنا ناممکن ہے۔

باغی ٹی وی : اتوار کے روز باندرا میں اپنے گھر میں خودکشی کرنے والے 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی آخری رسومات میں شریک ویویک اوبرائے نےبتایا کہ وہ سوشانت کے والد کی آنکھوں میں دکھ کی شدت نا قابل بیان تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تفصیلی پیغام شیئر کرتے ہوئے ویویک اوبرائے نے لکھا کہ سوشانت سنگھ کی موت کی خبر بہت دل توڑنے والی تھی-


ویویک اوبرائے نے لکھا کہ میری شدید خواہش ہے کہ کاش میں سوشانت کو اپنے تجربے سے سکھا پاتا اور اس کی تکلیف دور کرتا لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔انہوں نے لکھا میں خود اس درد سے گزر چُکا ہوں یہ بہت مایوس کن اور تنہا محسوس ہوتا ہے-لیک موت اس کا جواب نہیں اور خودکشی ہر مسئلے کا حل نہیں-

ویویک نے لکھا کاش وہ اپنے ساتھ آج یہ دیکھ پاتا کہ فرینڈز ،والدین ،فیملی اور لاکھوں مداحوں کو اس المناک حادثے نے کتنا دُکھ پہنچایا ہے تو اسے احساس ہوتا کہ سب لوگ اس کی کتنی کئیر کرتے ہیں-

انہوں نے سوشانت کی آخری رسومات کے حوالے سے لکھا کہ جب ان کے والد آخری رسومات ادا کررہے تھے تو جو غم ان کی آنکھوں میں تھا اور جس طرح سوشانت کی بہن ان کی لاش کی منتیں کر رہی تھی کہ بھائی واپس آ جاؤ، وہ سب ناقابل بیان ہے۔

اداکار نے بالی وڈ کوسوشانت کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری ایک ایسی جگہ ہونی چاہیے جہاں ٹیلنٹ کی پرورش ہو نا کہ اسے کچل دیا جائے۔

ویویک نے مزید کہا کہ بالی ووڈ خود کو ایک فیملی تو کہتی ہے لیکن اس فیملی کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود بینی کی ضرورت ہے، یہاں انا اور طاقت کا زیادہ زور چلتا ہے، صلاحیتوں کی کوئی اہمیت نہیں لیکن موت ان سب سازشوں کا جواب نہیں ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا چینل ٹائمز آف انڈیا نے بتایا کہ سوشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد جہاں ان کے اہل خانہ اور ملک صدمے میں ہے، وہیں ان کے کزن کی بیوی بھی اداکار کے صدمے میں چل بسیں۔

رپورٹ کے مطابق سوشا نت سنگھ کے کزن کی اہلیہ نے اداکار کی خودکشی کی خبر سننے کےبعد لوگوں سے بات چیت کم کردی تھی اور وہ اس قدر صدمے میں چلی گئی تھیں کہ انہیں کھانے پینے کا بھی احساس نہیں رہا تھا۔

واضح رہے کہ ویویک اوبرائے سے پہلے اداکارہ کنگنا رناوت اور بھارتی عوام نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ انڈسٹری کو قرار دیا تھا یہاں تک کہ بھارتی عوام نے چند شوبز ستاروں کو براہ راست نشانہ بنایاتھا-

سوشانت سنگھ کی موت کی ذامہ دار بالی وڈ انڈسٹری ہے بھارتی عوام

اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی افسوسناک موت کے حوالے سے فلم انڈسٹری کی جانب سے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا

Leave a reply