ایشوریا کے لئے جنگ لڑی اور اس نے مجھے امیچور کہہ دیا ویویک اوبرائے

کسی کی لڑائی میں نہیں‌پڑنا چاہیے
vevek oberoy

بالی وڈ اداکار ویویک اوبرائے جو کہ سینئر اداکار سریش اوبرائے کے بیٹے ہیں ، انہوں نے اس وقت زیادہ شہرت سمیٹی جب ایشوریا رائے کے ساتھ ایک فلم کی، ان کی جوڑی کو بہت زیادہ سراہا گیا، ایشوریا رائے اور اداکار سلمان خان کی ان دونوں ان بن چل رہی تھی، سلمان خان کو ہر وہ انسان ایک آنکھ نہیں بھاتا تھا جو ایشوریا رائے کے قریب تھا یا اس کے ساتھ کام کر رہا تھا. سلمان خان نے جب ویویک اوبرائے کو ایشوریا رائے سے دور کہنے کا کہا تو ویویک اوبرائے نے سلمان خان کے خلاف ایک پریس کانفرنس کر دی ، جس کا ان کو بعد میں بہت ہی زیادہ خمیازہ بھگتنا پڑا.

جہاں انڈسٹری نے اس پریس کانفرنس پر کوئی رد عمل نہیں دیا وہیں ایشوریا رائے بھی ان کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئیں اور پریس نے ان سے جب ویویک کی پریس کانفرنس کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ تو امیچور حرکت ہے اور ویویک اوبرائے امیچور ہیں، اس پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ایک انٹرویو میں‌ ویویک اوبرائے نے کہا کہ ”میں نے جو بھی کیا وہ اپنی دوستی کی خاطر کیا تھا لیکن مجھے بعد میں سمجھ لگی کہ مجھے اس مسئلے میں‌نہیں پڑنا چاہیے تھا، آئندہ کے لئے بہت سبق سیکھ لیا ہے.”

ہمارے ملتے ہی کہا جاتا ہے ہائے موٹی ہوگئی پتلی ہو گئی ودیا بالن کا …

میں بہت اچھی شیف ہوں عفت عمر

ممتاز ہوئیں تیار پاکستانیوں کے لئے، پوچھا کیسی لگ رہی ہوں میں

Comments are closed.