بالی وڈ اداکار وویک اوبرائے کا ایک انٹرویو کلپ ہو رہا ہے بہت وائرل اس میں انہوں نے بتایا کہ وہ شادی کےلئے کیسے راضی ہوئے. وویک نے کہا میری زندگی میں ایک ایسا وقت آیا جب میں بہت پریشان تھا اور میری فلمیں بھی خراب جا رہی تھیں. میںاپنی امی کی گود میں سر رکھ کر رویا کرتا تھا اور پوچھا کرتا تھا امی یہ سب میرے ساتھ کیوں ہو رہا ہے میں ڈپریشن میں جا رہا ہوں. تو میری والدہ مجھے کہا کرتی تھیں شادی کر لو سب ٹھیک ہو جائیگا .میں نہیں مانتا تھا .میری والدہ کوششیں کرتی رہیں میں نے کہا میں نے نہیں کرنی شادی. میں کسی فلم کی شوٹنگ کےلئے لندن گیا تھا وہاں سے واپسی پہ ماں کو کال کی اور بتایا واپس آرہا ہوں. تو ماں نے کہاکہ میں نے ایک لڑکی پسند کی ہے وہ آسٹریلیا میں
اپنے والدین کے ساتھ چھٹیاں منانے گئی ہے مل لو اس سے جا کے، اس کے بعد میںکبھی شادی کا نہیںکہوںگی. میں گیا وہاں اور اس سے ملا میں بہت امپریس ہوا، وہ بالکل سادے کپڑوں میںآئی سادے بال بنائے ہوئے تھے بغیر میک اپ کے تھی. میں ہیرو گیری کررہا تھا اس نے مجھے پوچھا کیا کرتے ہو میں نے کہا ایکٹر ہوںبولی وہ تو آپکا کام ہے آپ ہیں کون کیسے ہو اس سوال کے بعد مجھے لگا کہ بس اسی سے شادی کرنی ہے لہذا میں نے اس سے شادی کا فیصلہ کر لیا ماں کو کال کی تو شرمندہ ہو رہا تھا لیکن میں نے کہا کہ مجھے لڑکی پسند ہے. جولائی میں ملا ، ستمبر میں منگنی اور اکتوبر میں شادی ہو گئی ہماری اور آج میں بہت خوش ہوں.