اعتماد کا ووٹ،قومی اسمبلی اجلاس کب ہو گا؟ فیصلہ ہو گیا

اعتماد کا ووٹ،قومی اسمبلی اجلاس کب ہو گا؟ فیصلہ ہو گیا باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کا قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ ہفتے کولیے جانے کا امکان ہے وزیراعظم نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدرکو ارسال کردی ،صدرمملکت کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی اجلاس ہفتہ کو بلائے جانے کا امکان ہے اس وقت اسلام آباد پاکستان کی سیاست کا مرکز بنا ہوا ہے اورجن ممبران قومی اسمبلی نے حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دیا وہ عمران خان کو ووٹ ضرور دیں گے ادھر اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ سینیٹ میں حفیظ شیخ کے الیکشن ہارنے کے بعد پارٹی کے تمام قومی اسمبلی ممبران نے حکومت سے رابطہ کیا اوراپنے بھرپوراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے حفیظ شیخ کے ہارنے پراظہارافسوس کیا ہے واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں بڑے اپ سیٹ کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا ہے، اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی۔ اسلام آباد سیٹ سے شکست، وزیراعظم کا ایسا فیصلہ کہ سن کر مریم اور مولانا کی خواہش ہوئی پوری وزیراعظم … اعتماد کا ووٹ،قومی اسمبلی اجلاس کب ہو گا؟ فیصلہ ہو گیا پڑھنا جاری رکھیں