ووٹ چور صرف گھٹیا ہی نہیں بلکہ ظالم اور بے حس بھی ہیں , مریم اورنگزیب

0
26

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان اور شہزاد اکبر کو صحت و وفات پر سیاست اور جھوٹ نہ بولنے کا مشورہ

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یہ ہے عمران صاحب اور شہزاد اکبر کی گھٹیا دماغی حالت کہ کبھی صحت اورکبھی کسی کی والدہ کی موت پر سیاست کررہے ہیں ،حکمرانوں کے گھٹیا پن کا ثبوت یہ ہے کہ والدہ کی وفات کے چھ دن بعد شام چار بجکر پندرہ منٹ پر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کورہا کیاگیا

حکمرانوں میں کوئی انسانیت یا شرم ہوتی تو وفات کے دن ہی شہبازشریف اورحمزہ شہبازکو رہا کیاجاتا
14 دن کی درخواست دی گئی تھی، لیکن عمران صاحب کے حکم پر پانچ دن کے پیرول کی اجازت دی گئی ،پانچ دن کے پیرول پر رہائی کی مدت کے تعین کے لئے ایک دن پہلے کا لکھا گیا تھا ،قانون میں پیرول کی مدت کا تعین نہیں، چیف سیکریٹری کا اختیار ہے

پیرول حکومت کا کوئی احسان نہیں بلکہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا قانونی حق تھا ،گھٹیا پن، بے شرمی ، بے حسی اور چھوٹے پن کا مظاہرہ نہ ہوتا تو شہبازشریف کی چودہ دن کے پیرول کی درخواست منظور کی جاتی ،آپ نالائق، نااہل، آٹا چینی چور اور کرپشن کے بے تاج بادشاہ تو ہیں ہی، لیکن قوم نے آپ کے گھٹیا اور چھوٹے پن کی انتہاءبھی جان لی ،ووٹ چور صرف گھٹیا ہی نہیں بلکہ ظالم اور بے حس بھی ہیں

Leave a reply